مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 32 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 32

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 32 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرموده 11 جون 2004ء سے اقتباسات * اپنے بچوں سے دوستی پیدا کریں حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ” انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے۔یعنی دوست کے اخلاق کا اثر انسان پر ہوتا ہے۔اس لیے اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ کسے دوست بنا رہا ہے۔(سنن ابی داؤد۔کتاب الادب ـ باب من يومر ان مجالس) تو والدین کو بھی نگرانی رکھنی چاہیے اور یہ نگرانی سختی سے نہیں رکھنی چاہیے۔بلکہ بچوں سے بے تکلف ہوں، کئی دفعہ پہلے بھی میں اس بارے میں کہہ چکا ہوں۔اکثر کہتا رہتا ہوں کہ اس مغربی معاشرے میں بلکہ آجکل تو مغرب کا اثر ، دجالی قوتوں کا اثر ، شیطان کے حملوں کا اثر ، رابطوں میں آسانی یا سہولت کی وجہ سے ہر جگہ ہو چکا ہے، تو میں یہ کہ رہا ہوں شیطان کے ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے والدین کو اپنے بچوں سے ایک دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہوگا اور پیدا کرنا چاہیے خاص طور پر ان ملکوں میں جو نئے آنے والے ہوتے ہیں۔وہ شروع میں تو نرمی دکھاتے ہیں اس کے بعد زیادہ سخت ہو جاتے ہیں۔وہ تصور نہیں ہے کہ بچوں سے بھی دوستی پیدا کی جاسکتی ہے تو ان کو پھر یہ احساس دلانا چاہیے یہ ماحول پیدا کر کے کہ اچھا کیا ہے اور برا کیا ہے؟ بچے کو بچپن سے پتہ لگے پھر جوانی میں پتہ لگے۔ایک عمر میں آکے والدین خود بچوں سے باتیں کرتے ہوئے جھجکتے ہیں۔یہ بھی غلط ہے۔ان کو دین کی طرف لانے کے لیے، دین کی اہمیت ان کے دلوں میں پیدا کرنے کے لیے انہیں خدا سے ایک تعلق پیدا کروانا ہوگا۔اس کے لیے والدین کو دعاؤں کے ساتھ ساتھ بڑی کوشش کرنی چاہیے۔اور اس وقت تک یہ کام نہیں ہوگا جب تک والدین کا شمار خود صادقوں میں نہ ہو۔