مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 514 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 514

514 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم عمل کریں گے اور جیسا کہ میں آثار دیکھ رہا ہوں آپ کے اندر نیکی کی صلاحیت موجود ہے۔جیسا کہ نمازوں میں میں نے دیکھا کہ چند سالوں سے میں زور دے رہا تھا کہ عبادت کی طرف توجہ کریں۔آپ نے بڑے اخلاص اور فدائیت کے ساتھ اس نیک اثر کو قبول فرمایا اور اپنے اعمال میں پاک تبدیلی پیدا کی۔کثرت سے مجھے احمدی مردوں ، بچوں ، عورتوں نے خط لکھے اور ملاقاتوں میں بتایا کہ قبل از میں ہم نمازوں سے غافل تھے مگر آپ کی توجہ دلانے کے نتیجے میں اللہ کے فضل سے ہر گھر میں اب نماز میں ادا ہورہی ہیں۔نمازوں پر قائم رہیں، دعائیں کرتے رہیں۔یہ ساری کامیابیاں آپ کے مقدر میں ہیں۔یہ سہرے آپ کے سر پر باندھے جائیں گے اس ساری قوم کے ذریعے دنیا میں جو عظیم روحانی انقلاب بر پا ہوں گے خدا آپ کو ان انقلابات کا سردار بنادے۔کتنی عظیم خوشخبریاں ہیں جو آپ کے حق میں دی گئی ہیں۔خدا کرے یہ خوشخبریاں پوری ہوں اور ہم اپنی آنکھوں سے ان کو پورا ہوتے دیکھیں۔