مشعل راہ جلد سوم — Page 116
116 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ہے۔اس توجہ نے ایک خاص ماحول create کیا ہوا تھا۔اس پر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ایک دم نمایا ہو کر باہر نکلے ہیں۔وہ پہلے ہی چمکے ہوئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسی خوبصورت ٹائم سیٹنگ time (setting) کی کہ اس نے احمدی طلبہ میں ایک نیا impetus یعنی ولولہ پیدا کر دیا۔اور یورپ میں جہاں جہاں بھی احمدی طلبہ مجھے ملے ہیں بڑے بھی اور چھوٹے بھی، جب میں ان سے بات کرتا تھا کہ آپ کیا بننا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم تو ڈاکٹر سلام بنیں گے انشاء اللہ۔بعض چھوٹے چھوٹے بچوں نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر سلام سے بھی آگے نکلنا ہے۔یہ بلند حو صلے اور ارادے، یہ ستاروں پر کمندیں ڈالنا ، سب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک خاص ماحول کی برکت ہے جس کا علمی میدان میں آغاز حضرت خلیفہ المسح الثالث نے کیا تھا۔بہر حال practically ( عملاً) زور کے ساتھ یہ چیز اس وقت سامنے آئی۔لیکن اس کے جو roots یعنی جڑیں ہیں وہ ماضی میں اس سے بھی گہری ہیں، بہت ہی گہری ہیں۔باوجود اس کے کہ عرب جہالت کا گہوارہ تھا۔ساری جہالتیں وہاں پنپ رہی تھیں، وہاں سے اللہ تعالیٰ نے ایک وجود کو کھڑا کیا اور اس کی بابت یہ اعلان فرمایا کہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ (الجمعة : 3) گویا بتایا کہ معجزہ اس کو کہتے ہیں کہ وہ ملک جو ساری دنیا میں سب سے زیادہ جاہل ملک ہے اور جس کے بسنے والے امی محض ہیں۔انہی میں سے میں ایک آدمی چتا ہوں اور اچانک تم دیکھتے ہو کہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وہ انہیں تعلیم بھی دینے لگ گیا ہے اور پس پردہ حکمتیں اور فلسفے بھی بیان کرنے لگ گیا ہے۔اس شان کا معلم ہمیں عطا ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کے حصول پر بہت زور دیا اور علم کے متعلق نصیحتیں فرما ئیں۔اس وجہ سے صحابہ علم میں بہت دلچسپی لیتے تھے۔آنحضور کی ہدایت پر صحابہ نے Greek یعنی یونانی اور دوسری زبانیں سیکھنی شروع کر دیں۔چنانچہ مسلمانوں کے علمی دور کا آغاز آنحضور کے زمانہ سے ہوا ہے۔پھر وہ ایک خاص مقام تک پہنچا اور عروج کے بعد پھر تنزل پذیر ہوا ہے اور پھر دنیا اس جہالت کے دور میں دوبارہ داخل ہوگئی جو عرب جہالت کا دور تھا یعنی قبل از اسلام جہالت کا دور۔تب اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو معبوث فرمایا۔آپ نے نہ صرف یہ کہ دعائیں کیں بلکہ بڑی عظیم خوشخبریاں سنائیں اور بتایا کہ میرے ماننے والوں اور میرے غلاموں میں سے خدا ایسے لوگ پیدا کرے گا جو ہر علم اور ہر فلسفے میں بڑے بڑے دنیا دار علماء کے منہ بند کر دیں گے۔حضرت مسیح