مشعل راہ جلد سوم — Page 117
مشعل راه جلد سوم 117 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس مضمون کا بہت پُر شوکت کلام موجود ہے۔تو آغا ز اصل میں وہاں سے ہوا ہے جس دن اسلام پیدا ہو رہا تھا اس دن دنیا کے علم بھی نئی پرورش پا رہے تھے اور نئی کروٹ لے کر بیدار ہو رہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر مزید روشنی ڈالی۔آپ نے فرمایا کہ در حقیقت جب خدا تعالیٰ کی طرف سے نور نبوت عطا ہوتا ہے تو اس کے چھینٹے دنیا کو بھی محروم نہیں کرتے اور ایک عام روشنی پیدا کر دیتے ہیں۔اس روشنی کی مختلف تعبیر میں ہوتی ہیں۔روحانی دنیا میں وہ روشنی روحانی نور میں ڈھل جاتی ہے اور غیر معمولی شدت کے ساتھ مذہبی فلسفہ بیدار ہوتا ہے، مذہبی اقدار زندہ ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف لوگوں کو توجہ پیدا ہوتی ہے۔نور وہی ہے لیکن جب دنیا والوں پر اس کا پر تو پڑتا ہے تو اس نور کی روشنی میں وہ اس طرف اور زیادہ بڑھنے لگتے ہیں جس طرف ان کا رجحان ہے اور خدا تعالیٰ کے قانون کے راز معلوم کرنے میں اور ترقی کرنے میں علم کے فروغ کا ایک نیا era یعنی نیا دور شروع ہو جاتا ہے۔یہ وہی نور نبوت ہے جو خاص مقصد کے لئے آسمان سے نازل ہوتا ہے اور اس کی انتشاری روشنی (diffused light) ساری دنیا کو ایک نئے علمی دور میں داخل کر دیتی ہے۔انبیاء کے ساتھ نُور کا نزول حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہر نبی کے وقت یہ واقعہ رونما ہوتا ہے چنانچہ نفیوشس کے ساتھ چین کا علم اس طرح مربوط ہو چکا ہے کہ ایک کے نام کے ساتھ دوسرا خود بخود ذہن میں آجاتا ہے۔اسی طرح بہت سے ہندوستانی علوم ہندو رشیوں کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔بعد میں وہ ان کو خدا بنا لیں یا بت کہہ لیں جو مرضی کہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ہے وہی phenomenon یعنی ظہور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا کہ ابنیاء کے ساتھ ایک نور نازل ہوتا ہے۔جب وہی نور دنیا کے پہلو سے بھی ماننے والوں پر پڑتا ہے تو ان معنوں میں نور علی نور بن جاتا ہے کہ وہ دنیا کے نور سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور روحانی نور سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور دونوں جگہ لیڈر بن جاتے ہیں۔کیونکہ جن کی عقلیں صیقل ہوں، جن کو تقویٰ نصیب ہو وہ زیادہ اہل ہیں اس بات کے کہ وہ سائنٹیفک سٹڈی (scientific study) کرسکیں۔اس لئے احمدی کو اور بالخصوص احمدی طلبہ کو ایک (advantage) یعنی رعایت حاصل ہے کہ وہ بہت آگے کھڑے ہیں اور باقی دنیا اسی نور سے بالواسطہ فائدہ اٹھا رہی ہے جو اس دور میں نور نبوت کے طفیل