مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 274 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 274

مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۷۱ء 274 کہ اسلام غالب آئے گا تو کیسے اسلام غالب آئے گا ؟ ان کا یہ سوال اس وجہ سے ہے کہ ان کے دل مطمئن نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ سے قرب اور محبت انہیں حاصل نہیں لیکن ایک احمدی کا دل مطمئن ہے۔ہم تو اس کی قدرت کے نظارے دیکھتے ہیں مثلاً آج ہی ایک تار آئی ہے وہ میں بتاؤں گا اور اس سے پتہ چلے گا کہ ہمارے دل کس طرح مطمئن ہیں اور کیوں ہیں۔افریقہ میں جماعت کی طبی خدمات عیسائیت افریقہ میں صدیوں سے اپنے اور کاموں اور سکول کھولنے کے علاوہ ڈاکٹر بھی بھیج رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے اب یہ دروازہ کھولا۔پچھلے سال جب میں وہاں گیا اور میں نے وہاں کے حالات دیکھے تو میں سمجھا کہ ہمیں ان لوگوں کی اس طرح بھی خدمت کرنی چاہئے جیسا کہ اسلام ہم سے چاہتا ہے یعنی ہم طبی میدان میں بھی ان کی خدمت کریں اور ڈاکٹر بھیجیں۔اس وقت جو فرق عیسائی مشنری ڈاکٹر اور ہمارے ڈاکٹر میں نظر آتا ہے۔میں آپ کو اس کی ایک مثال میں دیتا ہوں جو مجھے ایک عیسائی امریکن نے بتائی ہے وہ آج کل غانا میں مختلف Projects ( پراجیکٹس ) پر ریسرچ کا کام کر رہے ہیں۔وہ پیچھے یہاں آئے ہوئے تھے اور مجھے بھی ملنے آئے تھے۔میں نے ان سے ایک بات کی تو کہنے لگے آپ کو پھر پورا علم نہیں ہے۔غانا میں ایک جگہ کے عیسائیوں کے ہسپتال کے ایک پادری ڈاکٹر نے ایک افریقن کو ٹھڈے مار مار کر اپنے ہسپتال سے باہر نکالا اور اسے کہا کہ تم سارے افریقن وحشی درندے ہوتے ہو۔ان میں انسانیت کی محبت کوئی نہیں۔دعوے تو تھے لیکن وہ کھوکھلے دعوے تھے جو ہمیں نظر آ رہے ہیں۔اس کے مقابلے میں ابھی چند دن ہوئے ہمارا ڈاکٹر غا نا میں پہنچا۔ابھی اس ہیلتھ سنٹر کا افتتاح بھی نہیں ہوا لیکن اللہ نے یہ فضل کیا کہ جن مریضوں کو اس پادری ڈاکٹر نے لا علاج قرار دے دیا تھا۔ان مریضوں کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ڈاکٹر کے ہاتھ سے شفاء دینی شروع کر دی۔اب یہ میری طاقت یا آپ میں سے کسی کی طاقت یا ہم سب کی مل کر بھی طاقت نہیں ہے کہ یہ ایک نظارہ دنیا کو دکھائیں کہ جو مریض بڑے بڑے ماہر سمجھے جانے والے ڈاکٹروں کی نگاہ میں لاعلاج ہیں اللہ تعالیٰ ایک احمدی ڈاکٹر کے ہاتھ میں ان کے لئے بھی شفاء دے دے۔طبی میدان میں جو پہلا درجہ ہماری کوشش کا تھا یعنی First phase for the project (فرسٹ فیز فاری دی پرا جیکٹ وہ یہ تھا کہ ان چار ملکوں میں ہم چار چار ڈاکٹر بھیج دیں گے۔غانا میں چار پورے ہو گئے ہیں کیونکہ وہاں ضرورت زیادہ تھی۔عیسائی وہاں زیادہ زور میں ہیں۔سیرالیون اور بعض دوسرے ممالک کچھ پیچھے رہ گئے ہیں اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور حکمت کا ملہ ہی کام کر رہی ہے۔سیرالیون میں دو پہنچ گئے ہیں اور امید ہے کہ دور اور جلد ہی پہنچ جائیں گے۔انشاء اللہ۔گیمبیا میں مجموعی طور پر سات جانے تھے دو پہنچ چکے ہیں اور باقی تیار ہیں۔سیرالیون میں جو پہلے ڈاکٹر پہنچے ہیں ان کو جو رو کے علاقہ میں کام دیا گیا۔جہاں ہمارا ہائر سیکنڈری سکول