مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 528 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 528

500 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم اس سلسلہ میں آپ کی جماعت کا شائع کردہ اعلان بھی پڑھا ہے کہ وہ اس موقع پر مرزا مسرور احمد صاحب کو ایک ملین پونڈز کا تحفہ پیش کرنے کے لئے کوشاں ہے تا کہ وہ اسے جہاں چاہیں خرچ کریں۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کی جماعت دین کے نام پر لوٹ کھسوٹ کرنے والا لٹیروں کا ایک گروہ ہے۔(?http://www۔odabasham۔net/show۔php) ان کی اس ہرزہ سرائی پر ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہی ان کی سوچ کی آخری حد ہے۔لیکن یہ جان کر ان کے حسد کی آگ شاید دو چند بلکہ اڑھائی چند ہوگئی ہو گی کہ ایک ملین کی بجائے اللہ تعالیٰ نے اپنی اس پیاری جماعت کو اڑھائی ملین پونڈ ز اپنے آقا کے قدموں میں پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اب رہی ان کی بدظنی تو اس کا بہترین جواب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے جلسہ سالانہ برطانیہ 2009ء کے دوسرے دن کے خطاب کا وہ حصہ ہے جہاں حضور نے اس خطیر رقم کے مصرف کے بارہ میں گفتگو فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں: میں ان سب جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک بڑی رقم پیش کی ہے۔جن منصوبوں کے متعلق فکر تھی کہ وہ کیسے مکمل ہوں گے اب وہ اس رقم سے مکمل ہوں گے۔انشاء اللہ۔جو بلی سال میں افریقہ کے ممالک میں مساجد اور مشن ہاؤسز میں اس رقم میں سے جو رقم خرچ ہو چکی ہے وہ تقریباً دس لاکھ 65 ہزار پاؤنڈز ہے۔اسی طرح مسجد اقصیٰ قادیان کی توسیع کی گئی ہے۔اب پانچ ہزار نمازیوں کے لئے گنجائش ہوگئی ہے۔لائبریری کی بلڈنگ بنائی گئی ہے جس میں کئی لاکھ کتابیں رکھی جاسکتی ہیں۔پریس، گیسٹ ہاؤسز وغیرہ بنائے گئے ہیں۔ان منصوبوں پر 8لاکھ پاؤنڈ ز کے قریب خرچ ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش میں بھی مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔یورپ میں مساجد ومشن ہاؤسز پر پانچ لاکھ پاؤنڈز خرچ ہوئے ہیں۔بعض اور ممالک میں بھی اس فنڈ سے رقم خرچ ہوئی ہے“۔اس پیار اور اخلاص سے دیئے گئے تحفہ کو پیارے آقا نے فَحَبُّوْا بِأَحْسَنَ مِنْهَا كا نہایت ہی دلکش نمونہ پیش فرماتے ہوئے ایسے کاموں میں خرچ فرمایا کہ صدقہ جاریہ بن کر ہمیشہ کے لئے پوری جماعت کے لئے ثواب کا موجب بنتا ر ہے۔