مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 527 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 527

499 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم کہ مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کی بات نہیں مان سکتا لیکن اس کے ساتھ ہی میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ میرے لئے اس چیز کے خواہاں ہیں جسے آپ اپنی دانست میں میرے لئے بہتر سمجھتے ہیں۔اس کے جواب میں میرا بھی فرض بنتا ہے کہ آپ کو اس چیز سے آگاہ کروں جسے میں آپ کے لئے بہتر سمجھتا ہوں۔چونکہ میں مصری ہوں اس لئے میری درخواست ہے کہ آپ اُس مصری کا قول یا درکھیں جسے قرآن نے تا قیامت محفوظ کر لیا ہے: وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيْمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُوْلَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَ كُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِن رَّبِّكُمْ وَإِن يَكُ كَاذِباً فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِن يَكُ صَادِقاً يُصِبُكُم بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا و۔يَهْدِى مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ۔(سورة غافر: 29) اور فرعون کی آل میں سے ایک مومن مرد نے کہا جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا کہ کیا تم محض اس لئے ایک شخص کو قتل کرو گے کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے کھلے کھلے نشان لے کر آیا ہے۔اگر وہ جھوٹا نکلا تو یقیناً اُس کا جھوٹ اُسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو جن چیزوں سے وہ تمہیں ڈراتا ہے ان میں سے کچھ ضرور تمہیں آپکڑیں گی۔یقینا اللہ اُسے ہدایت نہیں دیا کرتا جو حد سے بڑھا ہوا ( اور ) سخت جھوٹا ہو۔اس کے بعد جماعت کا تعارف مختلف بلاد میں پھیلنے، تراجم قرآن اور تبلیغ کا فریضہ سرانجام دینے ، اور صد سالہ جوبلی اور اس کے بعض پروگرامز کا بھی تفصیلی ذکر کیا، اور اسے جماعت کی صداقت کو قبول کرنے کی دعوت دی۔القاعود صاحب خود تو اس خط کا جواب دینے سے قاصر رہے تا ہم انہوں نے اپنے استاد فؤاد العطار کی مدد حاصل کی جنہوں نے ثابت صاحب کے پورے خط کی نص درج کرنے کے بعد اپنے معروف اوچھے انداز میں مختلف امور پر اعتراضات کئے جو انہوں نے قبل ازیں بھی اپنے دیگر آرٹیکلز میں بارہا بیان کئے ہیں۔ان میں جوزائد بات تھی وہ انہوں نے خلافت جو بلی کے حوالے سے کہی۔مصطفیٰ ثابت صاحب نے لکھا تھا کہ 2008ء میں جماعت خلافت علی منہاج النبوۃ کے دوبارہ قیام پر سو سال پورے ہونے کی خوشی میں خلافت جوبلی منا رہی ہے۔اس پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ہمیں معلوم ہے کہ آپ نے جو بلی منانی ہے، میں نے