مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 529 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 529

مصالح العرب۔جلد دوم دل کا پہلا وا 501 جماعت احمدیہ کی صد سالہ خلافت جوبلی پر بعض عرب مخالفین کو بڑی دور کی سوجھی اور انہوں نے اپنا حسد یوں نکالا کہ جوش میں آکر پیشگوئی کر دی کہ جماعت احمدیہ کی اس جو بلی کے سال 2008ء میں صف لپیٹ دی جائے گی۔اس عنوان سے ڈاکٹر ابراہیم محمد خان کے نام سے ایک شخص نے 23 اگست 2006ء کو ایک طویل مقالہ لکھا جس میں جملہ افتراءات واعتراضات کو درج کرنے کے بعد آخر پر یہ پیشگوئی بھی کر دی کہ 2008ء تک اہل سنت جماعت والے احمدیت کا پول کھولنے کے لئے ایک چینل کھول رہے ہیں جس کی بنا پر احمدیت کی جو بلی کا سال نحوست کے سال میں بدل جائے گا۔(http://pulpit۔alwatanvoice۔com/articles/2006/08/23) اس خبر کے نشر ہونے پر مکرم تمیم ابو دقہ صاحب آف اردن نے اس پر تبصرہ لکھا جو آج تک اس ویب سائٹ پر موجود ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم اس مزعومہ چینل کے شروع کرنے پر آپ کے شکر گزار ہیں کیونکہ یہ آپ کے جھوٹ اور سوء خلق کو دنیا کے سامنے مزید کھولنے کا سبب ٹھہرے گا اور جماعت احمدیہ کی تبلیغ کو پھیلانے کا باعث بنے گا۔سن 2008ء قریب ہے اور آپ دیکھیں گے کہ جماعت ایک کامیابی سے دوسری کی طرف رواں دواں رہے گی۔اور آپ خود ہی دیکھ لیں گے کہ انجام کارکون کامیاب وکامران ٹھہرتا ہے۔جب جماعت احمدیہ کی خلافت جو بلی گزرگئی اور جماعت پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ آگے بڑھتی گئی تو 11 مئی 2009ء کو فلسطین کے احمدی مکرم علاء نجمی صاحب نے اس آرٹیکل پر تبصرہ لکھا جو اس ویب سائٹ پر موجود ہے کہ اے ڈاکٹر ابراہیم صاحب آپ کہاں ہیں؟ آج ہم 2008ء کے بعد 2009 ء کے وسط میں آپہنچے ہیں اور جماعت پہلے سے بڑھ کر ترقی کی منازل طے کرتی جارہی ہے۔19 جولائی 2009 ء کو اسی صفحہ پر ایک شخص مکرم اسامہ صاحب نے تبصرہ لکھا کہ آرٹیکل کے لکھنے والے کو سمجھ لینا چاہئے کہ ہم اکیسویں صدی میں ہیں۔ان کے جھوٹ سن سن کر ہم تھک چکے ہیں۔میں نو احمدی ہوں اور میرے احمدیت قبول کرنے کی بڑی وجہ آپ لوگوں کا جھوٹ ہے جو ی