مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 502 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 502

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم ہوسکتا۔وہ قاعدہ یہ ہے کہ: وو 474 ہر ایک نبی کی صفات اور معجزات اظلال کے رنگ میں اس کی امت کے خاص لوگوں میں ظاہر ہوتی ہیں جو اس کے جوہر سے مناسبت تامہ رکھتے ہیں۔“ اور ”کسی نبی کا کوئی معجزہ یا اور کوئی خارق عادت امرایسا نہیں ہے جس میں ہزار ہا اور لوگ شریک نہ ہوں۔“ یعنی وَحْدَهُ لَا شَرِيك ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔نہ اس کا شریک اور نہ اس کی نظیر ہے۔اس کے علاوہ باقی ہر چیز کی نظیر اور مثل ہے۔اور انبیاء کا کوئی معجزہ ایسا نہیں جس کی نظیر اس کی امت کے لوگوں میں یا دیگر انبیاء میں نہ پائی جائے۔اس لحاظ سے اگر مسیح نے مردے زندہ کئے تو اس کے اتباع میں بھی بعض لوگوں کو یہ معجزہ دکھانا چاہئے تھا۔یا کسی اور نبی کو بھی یہ معجزہ عطا ہونا چاہئے تھا۔لیکن ظاہری مردے زندہ کرنے کا معجزہ کسی اور کو عطا نہیں ہوا بلکہ سب نبیوں کے سردار اور افضل المرسلین کو بھی نہیں ملا جس کا مطلب ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام اس معاملہ میں وَحْدَهُ لَا شَرِيْك ٹھہرے جو کہ خدا کی توحید کے خلاف ہے لہذا یہ بات باطل ہے۔حالا اگر سلیمان علیہ السلام ہوا سے باتیں کرتے اور پرندوں سے گفتگو فرماتے اور پہاڑوں کو ساتھ لے کر چلتے تھے تو آپ کی اُمت میں سے بعض لوگوں کو بھی یہ معجزہ کسی نہ کسی رنگ میں عطا ہونا چاہئے تھا۔اگر امت کے بعض افراد کو نہیں تو کسی نبی کو عطا ہونا چاہئے تھا۔اگر کسی نبی کو نہیں ملا تو پھر سب نبیوں کے سردار کو تو ضرور یہ معجزہ عطا ہونا چاہئے تھا۔لیکن ایسا نہیں ہوا تو ثابت ہوا کہ یہ صفت جو حضرت سلیمان علیہ السلام کو واحد لاشریک ثابت کرتی ہے درست نہیں کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی توحید کے خلاف ہے۔اسی طرح عیسی علیہ السلام کے آسمان پر جانے کا معجزہ ہے۔اس معجزہ میں بھی آپ کے علاوہ پہلے یا بعد میں کسی کو شریک ہونا چاہئے تھا لیکن ہمیں کسی ایسے شخص کی کوئی ایسی مثال نہیں ملتی جو دو ہزار سال تک آسمانوں میں رہ کر دوبارہ سب لوگوں کے سامنے آسمان سے نازل ہوا ہو۔اور تو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تو کفار نے یہ معجزہ دکھانے کا چیلنج رکھا تھا کہ اگر یہ دکھا دیں تو ایمان لے آئیں گے۔لیکن آپ کو یہی حکم ہوا کہ انہیں کہیں کہ میں بشر رسول ہوں جو آسمان پر نہیں جاسکتا۔ثابت ہوا کہ یہ کہانی ہی غلط ہے۔ورنہ عیسی علیہ السلام واحد