مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 503
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 475 لا شریک ٹھہرتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے علاوہ اور کسی کو زیبا نہیں۔م اس عظیم الشان قاعدہ نے دجال اور اس کی عجیب وغریب طاقتوں اور خارق عادت اعمال اور خدا کے مشابہہ افعال کا بھی مسئلہ حل کر دیا کہ ایسی طاقتیں اگر اللہ تعالیٰ نے کسی کو دی وی تھیں تو اس کی نظیر ہونی چاہئے تھی ورنہ دجال بھی واحد لا شریک ٹھہرتا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ واحد لا شریک صرف اور صرف خدا کی ذات ہے۔لہذا ثابت ہوا کہ دجال کے ضمن میں بیان کی ہونے والے امور کا معنی بھی کچھ اور ہے۔نہ یہ کہ وہ خدا کی طرح زندہ کرے گا اور مارے گا اور بارش برسائے گا اور روئیدگی اگائے گا۔دنیا میں کسی نبی یا ولی یا پارسا انسان کو کوئی ایسا معجزہ نہیں عطا ہوا جو اعلیٰ اور اکمل شکل میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا نہ ہوا ہو۔اور دنیا میں کسی نبی یا ولی یا صالح انسان کا معجزه یا کرامت یا نشان ایسا نہیں جو صرف ایک بار ظاہر ہوا ہو بلکہ اس میں کئی اور صلحاء اور انبیاء بھی شریک ہیں۔یہ وہ عظیم الشان قاعدہ ہے جس کی بنا پر گزشتہ انبیاء سے منسوب تمام دیو مالائی اور بے سروپا کہانیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔اور خصوصی طور پر حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزات اور ان کے آسمان پر جانے اور واپس جسمانی طور پر نازل ہونے کا یکدفعہ رڈ ہو جاتا ہے۔اور ثابت ہو جاتا ہے کہ یکاش صرف خدا کی ذات ہے۔قارئین کرام ! اس سارے موضوع پر ایک نظر کرنے کے بعد اب اگر آپ معترض کے اعتراض کو پڑھیں تو اس کی سطحیت ، جہالت اور لغویت کا اندازہ کرنا مشکل نہ ہوگا۔بعض مصری مولویوں کی کارروائیوں کے ذکر کے بعد اب ہم ایم ٹی اے 3 العربیہ کے بند ہونے کے بعد کا حال بیان کرتے ہیں۔فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبِّهُمْ کا نشان مکرم سید نصیر احمد شاہ صاحب چیئر مین ایم ٹی اے اور مکرم محمد شریف عودہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایم ٹی اے 3 العربیہ کی نائل ساٹ سے نشریات کی بندش کے بعد حضور انور نے فرمایا تھا کہ: اب فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبِّهُم كا وعدہ پورا ہوگا۔