مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 21 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 21

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 17 1989ء ء میں واپس پاکستان جانا پڑا۔آپ کا شمار عربی زبان کے ماہر علماء میں ہوتا ہے۔آج کل آپ جامعہ احمد یہ ربوہ میں صدر شعبہ عربی اور عربی ادب کے استاد کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔مکرم محمد حمید کوثر صاحب آپ 26 اپریل 1985ء کو کہا بیر پہنچے اور 22 مئی 1998 ء تک خدمت کی توفیق پائی۔اس عرصہ میں آپ نے ذیلی تنظیموں کو فعال بنانے میں کافی محنت سے کام کیا۔آپ نے حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کے متعد د خطبات جمعہ اور خطابات کا بھی ترجمہ کیا۔آپ کا ایک بڑا اور اہم کام جماعت احمدیہ پر ہونے والے اعتراضات کے تفصیلی جوابات پر مبنی کتاب کی تیاری ہے۔آپ آج کل پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان کے طور پر خدمت بجالانے کی توفیق پارہے ہیں۔مکرم مولا نا محمد عمر صاحب آپ کا تعلق انڈیا سے ہے آپ جنوری 1999 ء سے اگست 1999 ء تک کے مختصر عرصہ کے لئے حیفا میں مقیم رہے اور جماعت کی تربیتی اور انتظامی امور میں راہنمائی کی۔آج کل آپ ناظر اصلاح وارشاد قادیان کے طور پر خدمات بجالانے کی توفیق پارہے ہیں۔مکرم عطاء اللہ کلیم صاحب آپ حیفا میں ستمبر 1999ء میں پہنچے اور فروری 2000 ء تک قیام فرمایا۔ازاں بعد آپ کو دل کا عارضہ لاحق ہونے کے باعث واپس آنا پڑا۔قبل ازیں آپ نے لمبا عرصہ غانا میں پھر امریکا اور جرمنی میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے کی توفیق پائی تھی۔مکرم باسط رسول ڈار صاحب آپ کا تعلق انڈیا سے ہے۔آپ 26 راگست 1998 ء سے اگست 2000ء تک کبابیر میں رہے اور جماعتی مفوضہ ذمہ داریوں کو باحسن نبھانے کی کوشش کی۔