مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 20
مصالح العرب۔جلد دوم مکرم ملک مبارک احمد صاحب 16 آپ نے پچاس کے دہائی کے شروع میں مصر اور شام میں بغرض تعلیم قیام فرمایا۔شام میں آپ زاویہ اکھنی میں رہتے تھے۔قلت کلام اور کثرت مطالعہ آپ کی صفات حمیدہ میں شامل تھا۔آپ نے واپس آکر مختلف کتب کے ترجمہ کے ذریعہ عربوں کی بہت خدمت کی۔آپ کے اہم ترین کاموں میں سے تفسیر کبیر جلد اول، مسیح ہندوستان میں، اسلام کا اقتصادی نظام، نظام نو ، دعوۃ الامیر وغیرہ کا عربی ترجمہ ہے۔علاوہ ازیں آپ نے تقریباً دس سال تک ربوہ سے شائع ہونے والے مجلہ البشری کی ادارت کے فرائض سرانجام دیئے۔جامعہ احمدیہ میں عربی زبان کی تدریس کے علاوہ آپ نائب پرنسپل اور قائمقام پرنسپل کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔مکرم قریشی نور الحق صاحب تنویر 1956ء میں آپ نے بطور طالب علم قاہرہ یو نیورسٹی میں داخلہ لیا اور تعلیم مکمل کی تحصیل علم کے ساتھ ساتھ آپ جماعت سے بھی رابطہ میں رہے۔ازاں بعد جامعہ احمدیہ میں عربی زبان کی تدریس اور نائب پرنسپل کے عہدہ پر ایک لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی۔مکرم شریف احمد امینی صاحب آپ 11 اکتوبر 1984 ء سے لے کر 16 دسمبر 1985ء تک بلا د عربیہ میں رہے۔ازاں بعد جامعہ احمدیہ قادیان میں بطور استاد کام کیا ، اسی طرح ناظر امور عامہ قادیان کے اہم منصب پر بھی آپ کو خدمت کی توفیق ملی۔مکرم را ناتصور احمد خان صاحب آپ اکتوبر 1988ء میں مصر میں عربی زبان کی اعلی تعلیم کے لئے تشریف لے گئے لیکن نامساعد حالات کی بناء پر آپ کے ویزہ میں توسیع ممکن نہ ہوسکی جس کی بناء پر آپ کو فروری