مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 475 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 475

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 449 علیہ وسلم کی حکومت تمام دنیا پر قائم ہو آپ کے دل میں اتنا درد پیدا کر دیا تھا کہ آپ کی راتیں بھی روتے اور اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرتے ہوئے گزرتیں۔آپ کی اسی تڑپ کو دیکھتے ہی ہوئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دی کہ خدا تیری ساری مرادیں پوری کرے گا اور پھر فرمایا کہ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کر دے گا۔حضور نے فرمایا کہ یہ الہام جو ہے کہ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کر دے گا ، یہ نہیں کہا کہ کرے گا۔” کر دے گا“ کے الفاظ ہیں۔یعنی آپ بے چین نہ ہوں، یہ یقینی بات ہے اور یہ کھی گئی ہے، یہ تقدیر الہی بن چکی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد کے دروازے کھول دیئے ہیں اور ضرور تمہاری مدد کرے گا۔حضور انور نے فرمایا کہ پھر ایک الہام ہے مبارک سو مبارک۔آسمانی تائیدیں ہمارے ساتھ ہیں۔اور اسی کے ساتھ اللہ تعالیٰ آگے فرماتا ہے اَجْرُكَ قَائِم وَذِكْرُكَ دَائِمٌ۔تیرا اجر قائم اور ثابت ہے اور تیرا ذ کر ہمیشہ رہنے والا ہے۔حضور نے فرمایا کہ جب ہم ان پیشگوئیوں کو دیکھتے ہیں، ان الہاموں کو دیکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں کو دیکھتے ہیں اور پھر جماعت احمدیہ کے ساتھ ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے اس سلوک کو دیکھتے ہیں تو یقیناً ہمارے دل تسلی پکڑتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اسلام اور احمدیت کی فتح اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا تمام دنیا پر لہراتا ہوا دیکھیں گے۔حضور نے فرمایا کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے عرب ممالک کے لئے جو ایک نیا اجراء ہوا ہے یہ بھی اللہ تعالیٰ کی تائیدات کے ساتھ ہو رہا ہے اور اسی کے لئے اللہ تعالیٰ نے مبارک سو مبارک دی ہے۔اس کے لئے تمام عرب دنیا کے احمدی اور تمام وہ لوگ جو MTA پر اپنا وقت دیتے ہیں اور اس خدمت پر مامور ہیں ان کے لئے بھی مبارکباد ہے اور یہ خوشخبری بھی ہے کہ یہ جو تمہاری کوششیں ہیں انشاء اللہ تعالیٰ رائیگاں نہیں جائیں گی۔تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبارک ہو کہ یہ کامیابی کی طرف جو قدم چلے ہیں اور جماعت احمدیہ کے لئے اللہ تعالیٰ کی تائیدات کی یہ پروازیں جو چل پڑی ہیں یہ بہت جلد انشاء اللہ تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں حضور انور ایدہ اللہ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اور الہام الہی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ”میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی