مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 474 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 474

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم خطاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تشہد وتعوذ کے بعد فرمایا: 448 " آج یہ فنکشن ایم ٹی اے کے کارکنان اور ہمارے عرب بھائیوں کے اعزاز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ 3mta - العربیہ کا اجراء کرنے میں ان لوگوں نے جو مدد کی ، جو تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے اس کو ہم یا درکھیں۔حضور انور نے فرمایا کہ ابھی ایک عارضی انتظام کیا گیا ہے لیکن مئی کے تیسرے ہفتے میں با قاعدہ طور پر mta 3۔العربیہ کے پروگرام عرب دنیا میں دیکھے اور سنے جائیں گے۔ویسے تو اب بھی اسی طرح دیکھے جارہے ہیں لیکن اس میں با قاعدگی آجائے گی اور جو بعض ٹیکنیکل کمیاں اور سقم ہیں ان کو بھی پورا کر دیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔حضور انور نے فرمایا کہ جیسا کہ ہم میں سے ہر احمدی جانتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے مبعوث فرمایا ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے ہمیں پتہ چلتا ہے، آپ کے عمل سے پتہ چلتا ہے، آپ کے ساتھ رہنے والوں کی روایات سے پتہ چلتا ہے کہ جو عشق اور محبت اور پیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تھا وہ بیان نہیں کیا جاسکتا اور اس کی کوئی مثال نہیں دی جاسکتی۔آپ کا یہ عشق و محبت ہی تھا جس نے عرش کے پائے ہلائے اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو چنا۔اور آپ کا یہ عشق و محبت ہی تھا جس نے اسلام کے لئے آپ کے دل میں بے انتہا درد پیدا کیا اور آپ کے دل میں اسلام کی تبلیغ اور اسلام کا پیغام پہنچانے کی ایک ایسی تڑپ اور لگن لگائی کہ اگر آپ کے بس میں ہوتا تو راتوں رات ساری دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لے آتے۔جب آپ کے دل میں اتنی تڑپ تھی تو یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ اس علاقے میں، ان ممالک میں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسلام پھیلا ان میں کسی بھی دوسرے مذہب کی موجودگی آپ برداشت کرتے یا آپ یہ برداشت کر سکتے کہ مسلمانوں کی حالت ان علاقوں میں ایسی ہے جس سے بعض جگہوں پر تو مسلمان کہلانے والوں کو دیکھ کر بھی شرم آتی ہے۔آپ کی اس تڑپ نے کہ اسلام کا پیغام اور آنحضرت صلی اللہ