مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 473
447 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم دور میں ایم ٹی اے کے آغاز اور اس کے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے mta-2 الثانیہ۔اور پھر mta-3 العربیہ کے آغاز تک کی منتخب تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں۔اس نہایت درجہ دلاویز Presentation میں ہمارے عربی پروگراموں سے متعلق مختلف مسلم و غیر مسلم ناظرین کے تاثرات پر مشتمل ویڈیو جھلکیاں بھی دکھائی گئیں اور ان کے خطوط وای میل کے ذریعہ ملنے والے تاثرات بھی پیش کئے گئے جن میں انہوں نے جماعت کے عربی پروگراموں کو سراہا اور ان کی تعریف کی ہے۔ہر پیغام یارائے کے بعد جوعربی میں پیش کی جاتی تھی مکرم محمد طاہر ندیم صاحب کا رکن عربک ڈیسک اس کا اُردو میں ترجمہ پیش کرتے رہے۔۔۔یہ Presentation ایسی مسحور کن تھی کہ سب حاضرین پر اللہ تعالیٰ کے عظیم احسانات کی وجہ سے تشکر و امتنان کی ایک عجیب کیفیت طاری تھی۔یقیناً ایم ٹی اے اللہ تعالیٰ کی ایک خاص عطا ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیقرار تمناؤں اور متضرعانہ دعاؤں اور آپ سے اللہ تعالیٰ کے عظیم وعدوں کا فیضان ہے جو خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے توسط سے جماعت کو عطا ہوا۔الحمد لله - اللَّهُمَّ زِدْ وَبَارِكْ - 66 اس Presentation کے اختتام پر چند اطفال نے جو عربی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے قصیدہ یا عَيْنَ فَيْضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ “ سے بعض منتخب اشعار خوبصورت آواز میں پڑھ کر سنائے۔بچوں کے اس گروپ میں دو بھائی ایسے بھی تھے جنہیں یہ سارا قصیدہ زبانی یاد ہے اور ایسی عمدگی سے یاد ہے کہ اگر انہیں شعر کا نمبر بتا دیا جائے تو وہ زبانی وہ شعر سنا سکتے ہیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے Quiz کے انداز میں ان کا ٹیسٹ لیا اور مختلف اشعار سنانے کے لئے کہا۔اس کے بعد دونوں بچوں کو پاس بلا کر کینیڈا سے ایک احمدی دوست کی طرف سے ان بچوں کے لئے بھجوائی گئی انعام کی رقم تحفہ عطا فرمائی۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالٰی ڈائس پر تشریف لائے اور خطاب فرمایا۔یہ لمحہ اس تقریب کا معراج تھا۔حضور انور ایدہ اللہ نے اردو زبان میں خطاب فرمایا۔حضور چند جملوں کے بعد سکوت اختیار فرماتے اور اس دوران مکرم عبدالمومن صاحب طاہر ( انچارج عربی ڈیسک) عربی زبان میں اس کا مفہوم بیان کرتے۔