مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 439
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 415 تورات وانجیل کے غیر الہامی ہونے اور ان کے تحریف کا شکار ہونے کے بارہ میں بھی بحث کی گئی۔اس پروگرام میں عیسائیوں کو بھی آزادی سے کھل کر جواب دینے کا موقع دیا جاتا ہے۔تاہم وہ جواب دینے سے قاصر رہے۔بعض پادریوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ تورات وانجیل میں تحریف ہو چکی ہے۔اس پروگرام الْحِوَارُ الْمُبَاشَر نے گفت و شنید کے ذریعہ وہ کام کر دکھایا جسے انجام دینے سے وہ تمام مذہبی جماعتیں قاصر ر ہیں جو اسلام کی تبلیغی جماعتیں ہونے کا دعوی کرتی ہیں“۔نا قابل بیان تسکین انجينئر على فَرَجُ اللہ صاحب مصر سے لکھتے ہیں: آج کل اسلام کے خلاف کئی قسم کے واقعات ہو رہے ہیں جن میں ڈنمارک میں تو ہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور یورپ کے اسلام کے خلاف الزامات اور جھوٹا پرو پیگنڈہ اور امریکی صدر کی طعن و تشنیع شامل ہیں، اور اب پادری زکریا بطرس کا اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ۔لیکن علماء میں سے کوئی بھی اس کا جواب نہیں دے رہا۔اس وجہ سے عامۃ الناس مظاہروں اور توڑ پھوڑ اور قتل وغارت کی راہ اختیار کرتے ہیں۔چونکہ علماء نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اس لئے عام لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں ایک کے بعد دوسرا زخم لگایا جارہا ہے۔اتفاق سے ایک بار ایک عیسائی سے میری ملاقات ہوئی۔دوران گفتگو اس نے کہا کہ تم تو وہی باتیں کہہ رہے ہو جو MTA پر کہی جاتی ہیں۔میں نے کہا کہ مجھے تو اس چینل کے بارہ میں کچھ علم نہیں۔پھر گھر آ کر میں نے اس چینل کو تلاش کیا۔اس وقت اس پر الْحِوَارُ الْمُبَاشَر چل رہا تھا جسے سن کر مجھے ایسی تسکین ملی جس کا بیان کرنا ممکن نہیں“۔مسلمانوں کے لئے آسمانی مدد محمد عبد الرؤف محمد صاحب، ناظم بلدیۃ العریش ، مصر لکھتے ہیں: ایک روز میرے ایک دوست نے بتایا کہ ایک پادری ٹی وی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا اور گالیاں دیتا ہے جس سے سب کو بہت دکھ ہوا۔ایک روز جب کہ