مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 440
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 416 میں مختلف چینلز ڈھونڈ رہا تھا تو اچانک MTA مل گیا جس پر مصطفیٰ ثابت صاحب بات کر رہے تھے۔ان کا چہرہ چاند کی طرح روشن تھا۔ان کے ساتھ پروگرام میں موجود دیگر حاضرین کے جوابات نے میری آنکھیں کھول دیں۔میں دعائیں کیا کرتا تھا کہ موت سے قبل ایسے لوگوں کو دیکھ سکوں جو دین کی نصرت کا فریضہ سرانجام دینے والے ہوں۔الْحِوَارُ الْمُبَاشَر کے شرکاء دین اسلام اور مسلمانوں کیلئے آسمانی مدد بن کر آئے ہیں۔اس پروگرام کے شروع ہونے سے قبل میں دو نفل ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی شرکاء پروگرام کو حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھے“۔میں نے اس سے قبل کوئی شخص نہیں دیکھا جس کا ایمان اور علم اور جس کا عام فہم سادہ طرز بیان ان شرکائے پروگرام جیسا ہو۔تمام امور درست کر دئیے عبد الوہاب دندش صاحب مصر سے لکھتے ہیں: میرے بھائیو اور روئے زمیں پر سب سے اچھی اور خوبصورت گفتگو کرنے اور پروگرام چلانے والو، اللہ آپ کو لمبی عمر دے اور آپ کی رہنمائی فرمائے اور دشمنوں کے مقابل پر آپ کی نصرت فرمائے۔آپ کا چینل دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور آپ کے منفرد پروگرام الْحِوَارُ الْمُبَاشَر سے میرا دل خوشی سے بھر گیا ہے۔اس پروگرام نے تمام امور درست کر دیئے ہیں اور عیسائیوں کو اپنی حد میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔قبل ازیں ہمارے دل مایوسی کے قریب پہنچ گئے تھے کیونکہ ہمارے علماء اس چینل کے بارہ میں بات کرتے ہوئے جھجکتے تھے اور اس پر جو کچھ کہا جاتا ہے اسے توڑ مروڑ کر بیان کرتے ہیں گویا یہاں پر کسی اور مذہب کے بارہ میں بات کی جارہی ہو۔میں نے آپ کے بارہ میں بہت کچھ پڑھا اور سنا ہے اور میرا خیال ہے کہ میں اب آپ لوگوں کا پوری طرح ادب واحترام کرنے لگا ہوں۔جب میں آپ کے بارہ میں بات کرتا ہوں تو بعض لوگ میری مخالفت کرتے ہیں اور مجھے کافر کہ دیتے ہیں۔میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر واقعتا احمدی اس مہدی کے پیروکار ہیں جس کی بشارت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے تو پھر ان کی مخالفت کر کے ہم تو بہت بڑے گھاٹے اور نقصان میں پڑنے والے ہو جائیں گے اور قیامت کے دن ہمارے