مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 363 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 363

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 341 ٹیلی فون ہم سے رابطہ رکھا۔حیفا میں قیام کے دوران یہ لوگ بتایا کرتے تھے کہ بوسنیا میں بھی جماعت احمدیہ کے افراد ہمیں کھانا لا کر دیا کرتے تھے۔انہوں نے ہماری بہت مدد کی ہے۔اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی میں شرکت مجلس خدام الاحمدیہ کہا بیر ایک ایسی منفرد مجلس ہے جس کے تمام خدام عرب ہیں۔اور سارے ملک میں اپنی خدمت خلق کے لحاظ سے اسی نام سے مشہور ومعروف ہے۔1994ء کے خدام الاحمدیہ جرمنی کے اجتماع سے قبل خاکسار نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی خدمت میں درخواست کی کہ اگر خدام الاحمدیہ کبابیر کا ایک وفد مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے اجتماع میں شریک ہو سکے تو انہیں مرکزی طرز پر منعقد ہونے والے اجتماع سے بہت سے امور سیکھنے اور آئندہ اپنے اجتماعات کو بہتر سے بہتر بنانے کی توفیق ملے گی۔حضور نے از راہ شفقت اجازت مرحمت فرمائی اور خدام الاحمدیہ کبابیر کا ایک وفد جو کہ چالیس خدام پر مشتمل تھا 24 مئی 1994ء کو ناصر باغ پہنچا۔24 مئی سے کھیلوں کے مقابلہ جات شروع ہوئے۔الحمد للہ کہا بیر کی دو ٹیموں فٹ بال اور باسکٹ بال نے ہر میچ جیتا۔فٹ بال ٹیم کی قیادت مطیع عبد الہادی صاحب اور باسکٹ بال کی قیادت منیر صلاح الدین عودہ صاحب کر رہے تھے۔ہر دو ٹیمیں اول آنے پر انعام کی حقدار قرار پائیں۔اجتماع کے اختتامی اجلاس میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے بنفس نفیس شرکت فرمائی۔1994ء وہ سال تھا جس میں کسوف خسوف کی پیشگوئی پوری ہونے پر ایک سو سال مکمل ہو رہا تھا۔اجتماع کی کاروائی تلاوت و عہد سے شروع ہوئی۔بعد ازاں کہا بیر کے وفد کے بعض ممبران نے شوقی زیدان صاحب کی قیادت میں سیدنا حضرت مسیح موعود کا کسوف و خسوف کے نشان کے ظہور پر لکھا جانے والا قصیدہ: بشرى لكم يا معشر الإخوان طوبى لكم يا مجمع الخلان خوش الحانی سے پڑھا۔