مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 364 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 364

مصالح العرب۔جلد دوم کہا بیر میں پہلے جلسہ سالانہ کا انعقاد 342 مورخہ 18 /رمضان 1415 ہجری مطابق 18 فروری 1995ء کو مجلس عاملہ کہا بیر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجلس عاملہ کے ممبران کے علاوہ سید داؤ د عبدالجلیل سیکرٹری تبلیغ مجلس انصار الله اور سید محمد شریف صلاح الدین سیکرٹری تبلیغ مجلس خدام الاحمدیہ بھی شریک ہوئے اس اجلاس میں تبلیغ اور تبشیر کے بارہ میں تبادلہ خیالات ہوا اور یہ طے پایا کہ دنیا کی باقی جماعتوں کی طرح جماعت احمد یہ کبابیر کو بھی ہر سال جلسہ سالانہ منعقد کرنا چاہئے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا جلسہ سالانہ ہو گا۔جلسہ کے لئے 24 / مارچ 1995ء کی تاریخ مقرر ہوئی۔اس فیصلہ کے بعد مختلف امور کی تکمیل کے لئے خدام وانصار کی نظامتیں بنا دی گئیں۔اس جلسہ میں شمولیت کے لئے کم از کم تین صد غیر از جماعت عرب دوستوں کو دعوت نامے ارسال کئے گئے اور کئی مہمانان سے بذریعہ ٹیلی فون رابطے کئے گئے۔جو نظامتیں قائم کی گئیں وہ یہ تھیں۔نظامت استقبال ، نظامت ٹریفک، نظامت تزین و صفائی، نظامت ویڈیو ریکاڈنگ، نظامت جلسہ گاہ اور نظامت طعام۔کھانے کی تیاری کی ذمہ داری لجنہ اماء اللہ نے قبول کی۔اس جلسہ میں لوائے احمدیت لہرایا گیا اور مختلف موضوعات پر خطابات ہوئے نیز سوال وجواب کی مجلس بھی قائم کی گئی۔اور آخر میں مہمان کرام کو مندرجہ ذیل کتب تحفہ میں دی گئیں۔تعرّف على الجماعة الإسلاميه الأحمديه، القول الصريح في ظهور المهدى والمسيح، مجلہ البشریٰ کا خصوصی شمارہ، نصيحة لوجه الله بمقام خلیل مسلمانوں کا بہیمانہ قتل اور جماعت کا مذمتی بیان مؤرخہ 25 فروری 1994ء کو فلسطین کے ایک شہر الخلیل، جہاں سید نا ابراہیم علیہ السلام کی قبر ہے۔اور اُس قبر کے قرب میں ایک مسجد ہے۔اس مسجد میں مسلمان فجر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ ایک یہودی نے نمازیوں پر گولیوں کی بچھاڑ کر دی گئی جس کے نتیجہ میں ساٹھ (60) مسلمان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اس حادثہ کی خبر سننے کے بعد مجلس عاملہ کبابیر کا ایک خصوصی اجلاس مورخہ 26 فروری 1994ء کو ہوا جس میں جماعت کی طرف سے اس حادثہ کی شدید