مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 281
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 263 وابدال الشام کا ذکر خیر، جماعت احمدیہ کی عربوں کے لئے خدمات اور عصر حاضر کے عرب احمدیوں کے تاثرات اور سینکڑوں قدیم و جدید احمدیوں کی تصاویر محفوظ کر دی گئی ہیں۔تازہ واقعات التقویٰ کے بارہ میں اس مضمون کے آخر پر دوتازہ واقعات درج کئے جاتے ہیں۔سیرالیون کے علاقے Rukupur ( روکو پور) میں ایک استاد ہیں جو عربی نہیں جانتے لیکن عربی سے لگاؤ ہے۔ہمارے مبلغ مکرم محمدنعیم اظہر صاحب نے انہیں التقویٰ کے بعض شمارے دیئے، جن میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بعض مضامین تھے، ان استادصاحب نے کسی عرب سے پڑھوا کے یہ مضامین سنے، اور ان کا مفہوم جاننے پر احمدی ہو گئے، یہ 2003ء کا واقعہ ہے۔نائیجر کے مبلغ سلسلہ مکرم اصغر علی بھٹی صاحب نے ایک تازہ واقعہ ارسال کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ: کچھ دنوں کی بات ہے کہ خاکسار نائیجر کے شہر برنی کونی“ میں ایک دکان سے نکل کر گاڑی ریورس کر رہا تھا شیشہ میں پیچھے دیکھا تو ایک شخص بڑے ٹرک سے اتر کر میری گاڑی کی طرف دوڑتا آ رہا تھا اور دونوں ہاتھوں سے رکنے کا اشارہ بھی کر رہا ہے۔خاکسار نے گاڑی کھڑی کر لی اتنے میں وہ شخص بھی پہنچ گیا، سلام کے بعد اس نے پوچھا: احمدیہ؟ یعنی کیا آپ کا تعلق جماعت احمدیہ سے ہے؟ میں نے کہا جی میں جماعت احمدیہ کا مبلغ ہوں۔اس نے کہا : میں ایک ٹرک ڈرائیور ہوں۔الجزائر کا رہنے والا ہوں اور اس وقت براستہ نائیجر اسی طرف جا رہا ہوں۔ابھی اس شہر سے گزرتے ہوئے آپ کی گاڑی پر جماعت کا سٹکر دیکھا تو آپ سے ملنے کے لئے آگیا۔اس کے ہاتھ میں رسالہ التقویٰ کی بہت پرانی کا پی تھی جو اس کو سفر کے دوران مالی میں کسی نے دی تھی۔اس نے مجھے پرانی کاپی دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس میں درج تمام مضامین اس نے اتنی بار پڑھے ہیں کہ وہ اسے زبانی یاد ہو گئے ہیں۔یہ کہہ کر اس نے مجھ سے رسالہ التقویٰ کی کچھ کا پیاں مانگیں۔میں نے کہا کہ میرے پاس گاڑی میں تو نہیں ہیں تاہم مشن ہاؤس