مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 280 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 280

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 262 دوباره آغوش اسلام میں لے آیا۔ہالینڈ میں کسی سٹال پر تفسیر کبیر (عربی) اور مجلہ ” التقوی ان } کے ہاتھ لگا جو ان کی ہدایت کا موجب بنا۔ان کے دوبارہ اسلام لانے کا بڑا دلچسپ خط التقوی میں چھپ چکا ہے۔خالد صالح صاحب بتاتے ہیں کہ گزشتہ دنوں وہ انٹرنیٹ پر گفتگو کے ایک پروگرام میں شریک تھے۔وہاں مختلف مکاتب فکر کے مسلمان عربی میں خیال آرائی کر رہے تھے اور موضوع تھا ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہودیوں کی طرف سے کئے ہوئے جادو کا اثر‘۔اس دوران ایک مراکشی مسلمان شریک گفتگو ہوا اور اس نے اس باطل نظریہ کے خلاف ایسے مسکت اور معقول جواب دیئے کہ سب بہت خوش ہوئے اور پوچھنے لگے کہ یہ زبردست معلومات اور مضبوط دلائل آپ نے کہاں سے حاصل کئے ہیں؟ اس مراکشی مسلمان نے کہا کہ میں نے جماعت احمدیہ کے انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے عربی لڑیچر اور رسالہ القوی سے یہ دلائل اخذ کئے ہیں۔اس پر ان سے کہا گیا: اس کا مطلب ہے تم احمدی ہو؟ وہ کہنے لگے کہ میں احمدی تو نہیں مگر اس بات میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ احمدیوں کے اکثر عقائد سے مجھے اتفاق ہے۔انہی کے عقائد اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی شکل میں پیش کرتے ہیں جو اصل، حقیقی، خوبصورت اور اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔اسی طرح امیر صاحب سینیگال محترم منور احمد صاحب خورشید نے MTA جرمنی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب سے انٹرنیٹ پر مجلہ القوی دیا جانے لگا ہے فوری تبلیغی و تربیتی ضرورتیں پوری کرنے میں بڑی آسانی ہوگئی ہے۔ہم انٹرنیٹ سے ”التقوی“ کے بنے بنائے مضامین فورا لے کر چھاپ لیتے ہیں اور اس سے نو مبائعین کی بر وقت راہنمائی ہو جاتی ہے۔مجلہ القوی کا خلافت جوبلی نمبر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی شفقت اور نصائح کی روشنی میں مجلّہ التقوی کا خلافت جوبلی نمبر تیار ہوا جس میں خلافت کے موضوع پر مضامین، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کے مبارک ادوار میں ہونے والی ترقیات، اہم واقعات، تحریکات ، اور عرب ممالک میں جماعت احمدیہ کی تاریخ، مبلغین کرام کی خدمات، صلحاء العرب