مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 282
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 264 جا کر دی جا سکتی ہیں۔اس نے کہا کہ ابھی اس کا سفر بہت لمبا ہے اور رکنے سے قاصر ہے، لہذا اس نے مجھ سے ایڈریس وغیرہ لے لیا اور وعدہ کر کے گیا ہے کہ جب اگلی دفعہ اس شہر سے گزرے گا تو جماعت کے بارہ میں تفصیل سے بات ہوگی۔جلسہ سالانہ برطانیہ 201 کے دوسرے دن کے خطاب میں حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: امسال 7 جولائی 2011ء کوٹوکیو میں انٹر نیشنل بک فیئر ز کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر نے بھی جماعت کے سٹال پر وزٹ کیا اور قرآنِ کریم کے تراجم کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ کی خدمات کو سراہا۔عربی زبان میں لٹریچر کا پوچھا، اتفاق سے اُس وقت سب سے اوپر التقوی کا ایک پرانا شمارہ پڑا ہوا تھا۔سفیر صاحب نے اُسے کھول کر دیکھنا شروع کیا تو جو صفحہ سب سے پہلے کھلا اس پر مسجد فضل لندن کے افتتاح کے موقع پر شاہ فیصل کی تصویر اور اہلِ عرب کے لئے جماعت احمدیہ کی خدمات کا تذکرہ تھا۔سفیر موصوف نے غیر معمولی دلچسپی سے مضمون کو پڑھنا شروع کیا اور جماعت کا تعارف حاصل کرنے کے لئے سٹال پر بیٹھ گئے۔بعد میں اُنہیں باقی لٹریچر پہنچایا گیا۔