مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 97 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 97

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 83 نام پہنچ گیا۔آج کل احمدیت کی تبلیغ کا زمین کے کناروں تک پہنچنا ان کلمات مبارکہ اور ان کے کہنے والے کے خدا کی طرف سے ہونے پر کافی دلیل ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام نے کیا ہی سچی بات فرمائی ہے کہ ے صاف دل کو کثرت اعجاز کی حاجت نہیں اک نشاں کافی ہے گر دل میں ہے خوف کردگار ایم ٹی اے اور جدید ایجادات سے استفادہ کی تیاری خلافت کی بے شمار برکات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کے لئے تیار کرنے کی خاطر خلیفہ وقت کے دل میں تحریکات ڈالتا رہتا ہے اور خلیفہ وقت اس سے جماعت کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔حضرت خلیفة أسبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے عہد خلافت میں علوم جدیدہ اس حد تک تو ایڈوانس نہیں ہوئے تھے کہ آج کل کی طرح لوگ اپنی جگہ بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھ اور سن بھی سکتے اور فاصلے اس طرح کم ہو جاتے کہ زمین اپنی تمام تر وسعتوں کے باوجود ان روابط اور تعلقات کی بناء پر ایک گاؤں سے بھی چھوٹی لگنے لگتی۔لیکن چونکہ یہ علمی ترقی اور اس کا درست استعمال در اصل خدا کے دین کے پھیلانے میں ممد و معاون ثابت ہو نا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے تو قبل از وقت ہی خلیفہ وقت کے دل میں اس طرح کی تحریکات ڈالیں تا جماعت مومنین آئندہ ترقی سے استفادہ کے لئے تیار ہو جائے۔اگلی سطور میں بعض ایسی ہی تحریکات کا ذکر ہوگا۔قلمی دوستی کی تحریک حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا: ایک اور بات جس کا میں اس وقت اعلان کرنا چاہتا ہوں وہ قلم دوستی ہے اور یہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں سے ایک ہے جو ملک ملک کے درمیان قرب پیدا کرنے کے لئے ہیں۔قلم دوستی ایک منصوبہ کے ماتحت عمل میں آنی چاہئے مثلاً انگلستان اور دوسرے ملکوں سے پتہ لیا جائے اور مجھے رپورٹ ملنی چاہئے کہ انگلستان میں اس قدر احباب تیار ہیں ( مجھے امید۔ہے