مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 75 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 75

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم گی کیونکہ اس کا اثر تمام بلاد عر بیہ و تمام دنیا پر پڑتا ہے۔63 بہر حال اب لبنان میں مذہبی تعصب و مخالفت کا وہ رنگ نہیں جو آغاز احمدیت میں تھا۔اب زمین کافی صاف و تیار ہو چکی ہے۔کچھ حکومتی پابندیاں و مشکلات ہیں جن کو حل کرنا چاہیئے اور اب وقت کا تقاضا ہے کہ اس زمین پر زیادہ کام کیا جائے۔وہاں کی جماعت میں سے مکرم محمد در جنانی و میجی قزق حسین قزق اور ان کے برادران و فائز الشهابی وطعمه رسلان و شیخ عبد الرحمن سلیم ومحمود شنور ڈاکٹر مصطفیٰ خالدی، صالح الحمودی و شیخ عبد اللطيف الحداد ومحمود وظل اللہ وغیرھم اور ان کے خاندان عمدہ تعاون و اخلاص کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ہماری جماعتیں بیروت، طرابلس، برجا،صور، صیدا وغیرہ شہروں میں ہیں۔سب ملا کر لبنان کی جماعت کی کل تعداد قریباً تین صدافراد ہے۔تقریبات کی فوٹوز جن میں افراد جماعت شامل ہیں وہ دفتر وکالت التبشیر میں باقاعدہ بھجوائی جاتی رہی ہیں۔لبنان میں پاکستان کے احمدی سفیر ایک خاص بات یہ ہے کہ لبنان میں پاکستان کے سفیر مکرم میاں نسیم احمد صاحب مرحوم تھے جو ایک نہایت ہی مخلص و متقی احمدی تھے۔آپ نے اس عرصہ میں جماعت احمد یہ لبنان کے ساتھ نہایت ہی مخلصانہ تعلق رکھا اور اپنے اسوۂ حسنہ سے اسلام و احمدیت و پاکستان کی نمایاں و قابل تعریف خدمت کی۔آپ ہر جمعہ کی نماز میں اور عیدین کی نماز میں باقاعدہ مشن میں تشریف لاتے تھے۔اور آپ نے اسلام و احمدیت کی خدمت کے لئے نمایاں طور پر مالی مدد فرمائی۔جماعت کی مسجد کے لئے ایک عمدہ قالین پیش کیا اور مسجد سوئٹزر لینڈ میں بھی دل کھول کر چندہ دیا۔اللہ تعالیٰ آپکو اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔اسی طرح مکرم میاں صاحب کی اہلیہ صاحبہ نے بھی مالی مددفرمائی۔“