مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 534 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 534

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 510 دعوت دیتے ہیں لہذا تنقید کرنا ہمارا حق ہے۔آخر پادری صاحب ناراض ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے اور مزید گفتگو سے انکار کر کے الگ کمرے میں چلے گئے اس پر سب عرب نوجوانوں نے آپ کا دلی شکریہ ادا کیا کہ آج آپ نے ان کا جھوٹ بالکل واضح کر دیا ہے۔مباحثے اور انفرادی ملاقاتیں 1948ء کے وسط آخر میں مولوی صاحب کے عدن کے علماء سے وفات مسیح ، مسئلہ ناسخ و منسوخ ، مسئلہ نبوت اور یا جوج ماجوج کے مضامین پر متعدد کامیاب مباحثے ہوئے۔علاوہ ازیں آپ نے عدن کی بعض شخصیتوں مثلاً سید حسن صافی، محمد علی اسودی تک پیغام حق پہنچایا۔ماہ دوره ستمبر میں آپ نے عدن سے پچاس میل کے فاصلہ پر ایک مقام جعار اور حج کا تبلیغی کیا۔جعار میں حاکم علاقہ علی محمد کو تبلیغ کی اور حج میں بعض امراء مثلاً وزیر معارف سلطان فضل عبدالقوی ، وزیر تموین سلطان فضل بن علی وغیرہ سے ملے اور ان سے نیز مقامی علماء سے تعارف پیدا کیا۔بیرونی شخصیتوں تک پیغام حق عدن ایک اہم تجارتی شاہراہ پر واقع ہے جہاں مختلف اطراف سے لوگ بکثرت آتے تھے جن میں گردو نواح کے علاقوں کے شیوخ و حکام بھی ہوتے تھے مولوی غلام احمد صاحب مبشر اور عبد اللہ محمد شبوطی صاحب ہمیشہ بیرونی شخصیتوں تک پیغام حق پہنچاتے رہتے تھے۔دسمبر 1948ء میں مولوی غلام احمد صاحب نے عدن کے مشہور سادات میں سے ایک عالم شمس العلماء سید زین العدروس سے ان کے مکان میں ملاقات کی اور ان کے سامنے بڑی تفصیل سے حضرت مسیح موعود کے دعوئی اور اس کے دلائل و براہین بیان کئے۔مبلغ عدن کی واپسی مولوی غلام احمد صاحب ایک انتھک اور پر جوش مبشر اسلامی کی حیثیت سے 1949ء کے آخر تک عدن میں اسلام و احمدیت کا نور پھیلاتے رہے اور عدن میں کئی سعید روحوں کو حق و صداقت سے وابستہ کرنے کا موجب بنے مگر آپ کی دیوانہ وار مساعی اور جد وجہد نے صحت پر