مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 18 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 18

18 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول حجت کے لئے ایک خط بھی شائع ہونا چاہئے جو دن رات بدعات میں غرق ہیں اور خدا کے قائم کردہ اس سلسلہ سے بے خبر ہیں۔حضور کو یہ تجویز پسند آئی۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں: ” میرا ارادہ یہ تھا کہ یہ خط اُردو میں لکھوں لیکن رات کو بعض ارشادات الہامی سے ایسا معلوم ہوا کہ یہ خط عربی میں لکھنا چاہئے۔اور یہ بھی الہام ہوا کہ ان لوگوں پر اثر بہت کم پڑے گا ، ہاں اتمام حجت ہوگا۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 359-360) چنانچہ آپ نے خدا داد قوت و مقدرت سے نہایت فصیح و بلیغ عربی زبان میں التبلیغ کے عنوان سے ہندوستان ، عرب، مصر، شام، ایران، ترکی ، اور دیگر ممالک کے سجادہ نشینوں ، زاہدوں ،صوفیوں کے نام ایک مکتوب تالیف فرمایا۔حضور نے یہ پہلی عربی کتاب خدا تعالیٰ کی خاص تائید و نصرت اور اس کے الہام اور اس کی خاص قدرت سے تالیف فرمائی جس کے بارہ میں حضور فرماتے ہیں: " والحمد لله أولا ،وآخرًا وظاهرًا وباطنا، هو وليى في الدنيا والآخرة أنطقنى روحه ، وحركتني يده ، فكتبت مكتوبى هذا بفضله وإيمائه وإلقائه۔۔۔۔۔۔رب كتبت هذا المكتوب بقوتك وحولك ونفحات إلهامك، فالحمد لك يا رب العالمين أنت محسنی و منعمی و ناصری ،و ملهمي، ونور عينى وسرور قلبي وقوة إقدامي 66 یعنی: اول و آخر میں اور ظاہر و باطن میں سب تعریف اللہ تعالی کی ہی ہے، وہی میرا اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دوست و مددگار ہے۔اسکی روح نے مجھے نطق کی طاقت بخشی، اور میرے ہاتھ کو جنبش دی، چنانچہ میں نے اسکے فضل اور اسکے اشارہ اور اسکے الہام سے اپنا یہ مکتوب لکھا ہے۔۔۔اے میرے پروردگار، یہ مکتوب میں نے تیری دی ہوئی قوت اور طاقت سے اور تیرے الہام کے نفحات کی مدد سے لکھا ہے۔پس اے پر دور گار عالم ہر قسم کی تعریف صرف تیرے لئے ہی ہے، تو مجھ پر احسان کرنے والا اور مجھ پر انعام کرنے والا ، اور میری مدد ونصرت اور مجھے الہام فرمانے والا ہے، تو میری آنکھ کا نور ہے اور میرے دل کا سرور ہے اور میرے ہر اقدام کی اصل قوت تو ہی ہے۔اس کتاب میں حضور نے عربوں کو براہ راست مخاطب فرمایا ، اور خدا تعالیٰ کے الہام