مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 17 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 17

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 17 عربوں کی طرف التفات اور پہلی عربی تصنیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب نور الحق حصہ اول میں فرماتے ہیں کہ جب میں نے ملک ہند کے اکثر مولویوں کو طرح طرح کی روحانی بیماریوں اور زہروں میں مبتلا پایا اور کتاب اللہ اور رسول اللہ سے بے رغبت پایا ، تو عربوں کی طرف توجہ کی۔آپ فرماتے ہیں: (اردو تر جمہ از نور الحق نقل کیا جاتا ہے) پس جب ہند کی زمین میں ایسا زلزلہ آیا کہ ساری زمین ہل گئی اور علماء میں میں نے بخل اور حسد پایا تو میں نے اپنے دل میں ٹھان لیا کہ ان لوگوں سے اعراض کروں اور مکہ کی طرف بھاگوں اور صلحاء عرب اور مکہ کے برگزیدوں کی طرف توجہ کروں۔۔۔سو خدا تعالیٰ نے اس حاجت کے پیدا ہونے کے وقت میرے دل میں یہ القاء کیا کہ میں کھلی کھلی عربی میں چند کتابیں تالیف کروں۔سو میں نے خدا کے فضل اور اسکی رحمت اور اسکی توفیق سے ایک کتاب تالیف کی جس کا نام تبلیغ ہے پھر دوسری کتاب تالیف کی جس کا نام تحفہ ہے پھر تیسری کتاب تالیف کی جس کا نام کرامات الصادقین ہے ، پھر چوتھی کتاب تالیف کی جس کا نام حمامۃ البشری ہے۔اور میں نے ان کتابوں کو صرف زمین عرب کے جگر گوشوں کے لئے تالیف کیا ہے۔“ (اردو تر جمه از نور الحق ،حصہ اول، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 19-20) حضور علیہ السلام کی پہلی عربی کتاب۔۔۔۔۔۔۔11 جنوری 1893 ء کو جب حضور اپنی معرکة الآراء کتاب آئینہ کمالات اسلام کے اُردو حصہ کی تالیف سے فارغ ہوئے تو مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے ایک مجلس میں حضرت اقدس سے عرض کیا کہ اس کتاب کے ساتھ مسلمان فقراء اور پیر زادوں پر اتمام