مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 385
363 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول جوابی یلغار شروع کی۔اُدھر شمالی افریقہ کے مغربی حصے ( یعنی مراکش اور الجزائر ) میں امریکہ نے اپنی فوجیں اتار دیں جو مغرب سے مشرق کو بڑھنے لگیں۔13 نومبر 1942ء کو برطانوی فوجوں نے طبروق پر اور 20 نومبر تک بنغازکی پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔" تاریخ اقوام عالم صفحہ 738 ( مؤلفه مرتضی احمد خان ) ناشر مجلس ترقی ادب، نرسنگھ داس گارڈن کلب روڈ لاہور ، سن اشاعت 1958 ء ) حضرت امیر المومنین خلیفہ لمسیح الثانی نے اس مرحلہ پر غیرت اسلامی کا جواظہار فرمایا اسے مخالفین احمدیت نے بھی بہت سراہا۔چنانچہ احراری اخبار ” زمزم نے اپنی 19 / جولائی 1942ء کی اشاعت میں لکھا:۔موجودہ حالات میں خلیفہ صاحب نے مصر اور حجاز مقدس کے لئے اسلامی غیرت کا جو ثبوت دیا ہے وہ یقیناً قابل قدر ہے۔اور انہوں نے اس غیرت کا اظہار کر کے مسلمانوں کے جذبات کی صحیح ترجمانی کی ہے۔“ نیز لکھا:۔زمزم معترف ہے کہ مقدس مقامات کی طرف سے خلیفہ صاحب کا اندیشہ بالکل حق بجانب ہے۔66 الفضل 22 جولائی 1942 ، صفحہ 1 کالم 4، ماخوز از تاریخ احمدیت جلد 8 صفحہ 324-331) 00000