مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 333
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول المسیح الثانی کی خدمت میں بیعت ارسال کر رہا ہوں۔تعلیم و تربیت کی ایک جھلک 313 مولانا محمد شریف صاحب تعلیم و تربیت کے ذریعہ بھی کئی وجودوں کی اصلاح کا ذریعہ بنے۔حیفا و کبابیر میں با قاعدہ ہفتہ واری اجلاس، کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور تفسیر کبیر کے درس کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔حضرت خلیفہ اُسیح الثانی کا خطبہ جو ( The way to victory) کے نام سے موسوم ہوا۔جس میں حضور نے اپنار و یا لیبیا اور مصر کے متعلق بیان فرمایا اور مقامات مقدسہ کے محفوظ و مامون رہنے کے متعلق دعائیں کرنے کا ارشاد فرمایا۔وہ حیفا پہنچا تو انہی دنوں میں ترجمہ کر کے احباب کو سنایا گیا۔ان دنوں محوری اسکندریہ کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔مگر حضور کی دعا کے بعد حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ محور یوں کو پسپا ہو کر مصر سے نکلنا پڑا جس پر مخلصین - سلسلہ کے ایمان میں بے انتہا ترقی اور اضافہ ہوا۔اشاعت لٹریچر (ماخوذ از الفضل 19 دسمبر 1942 صفحہ 6 مولانا محمد شریف صاحب نے بہت سا لٹریچر اور کتا بیں شائع کیں اور انہیں مختلف عرب ممالک میں ارسال کیا۔اس کام سے احمدیت کی طرف بہت زیادہ رجوع پیدا ہوا۔حضرت مولانا صاحب نے اپنے دور تبلیغ میں حضور علیہ السلام کی مندرجہ ذیل کتابیں شائع کیں۔عربی کتب مسیح موعود علیہ السلام میں سے "تحفة بغداد، حمامة البشرى، نجم الهدى، لجة النور، حقيقة المهدى مكتوب أحمد الى علماء الهند وغيرها من البلاد الإسلاميه ( عربی حصہ انجام آتھم) الهدى والتبصرة لمن يرى“۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مندرجہ ذیل کتب کے تراجم شائع کئے ججلیات الہیہ، لیکچر سیالکوٹ ، الوصیت۔علاوہ ازیں حضرت خلیفہ ثانی کی مندرجہ ذیل کتب کے تراجم شائع کئے : تحفہ شہزادہ ویلز ، نظام نو، اسلام اور دیگر مذاہب ، ( مؤخر الذکر دو کتابوں کے مترجم جماعت احمد یہ مصر کے پریذیڈنٹ الاستاذ محمد بسیونی ہیں)۔