مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 332
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 312 آپ کے دور میں یہ رسالہ بلاد عر بیہ فلسطین ، شرق الاردن، سوریا، لبنان ، عراق ، حجاز، مالی مصر، جزیره العرب خصوصاً اور دیگر ممالک مثلاً البانیہ، ارجنٹائن ، شمالی امریکہ، اور مشرقی و مغربی افریقہ میں بھی جہاں جہاں عربی سمجھی جاتی تھی بھیجا جاتا تھا۔علاوہ ازیں کوشش کی گئی کہ کسی نہ کسی طرح ان ممالک کی مشہور لائبریریوں اور مشہور جرائد اور چیدہ چیدہ لوگوں تک بھی پہنچ جائے تاکہ کوئی سعید روح شاید اس طرح ہدایت پا جائے۔(ماخوذ از سالانہ رپورٹ (1938-39 چوہدری محمد شریف صاحب کا ایک بہت بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے رسالہ البشری شائع کر کے تبلیغ احمدیت کو وسیع تر کر دیا خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کا نہایت اعلیٰ اثر قلوب پر پڑا۔چنانچہ ہر ماہ ایسے خطوط کافی تعداد میں موصول ہوتے تھے جن میں اس نیک مساعی کا نہایت اعلیٰ الفاظ میں شکریہ ادا کیا جاتا تھا۔ایک دوست کا عراق سے خط موصول ہوا جس میں انہوں نے رسالہ کی شاندار خدمت اسلام کو خراج تحسین پیش کیا اور ایک دینار محض اس کی امداد کے لئے ارسال کیا۔(ماخوذ از سالانہ رپورٹ 39-1938 ء صدرانجمن ) ایک معزز عرب السید عبدالرشید نے کویت سے مولا نا چوہدری محمد شریف صاحب کے نام رسالہ البشر کی پڑھنے کے بعد لکھا:۔"۔۔۔۔۔۔قرأناها بأجمعها وفهمنا ماحوته من حسن النظام ولذيذ الكلام والصواب، فلقد فتحت بأنفسنا مجالا لتقويم الدين الاسلامي ولقد صدق ظننا بكم وبحسن أعمالكم وبمعجزاته المسيح الموعود عليه السلام۔۔۔۔۔اني سارسل الى خليفة الإسلام الثانى معاهدتي۔۔۔۔۔۔۔۔وأسأل الله التوفيق، فالحمد لله على ذلك الفضل 17 فروری 1944 ، صفحہ 4) ان کے خط کا خلاصہ یہ ہے کہ رسالہ البشرکی ہم نے سارے کا سارا پڑھ لیا ہے اور اس کے جملہ مواد یعنی عمدہ ترتیب اور دلچسپ مضامین اور حقیقت پر مبنی امور کو سمجھ لیا ہے۔اس نے تو ہمارے لئے دین اسلام میں راہ پاجانے والی خرابیوں کو درست کرنے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔آپ کے اور آپ کے نیک کاموں کے متعلق ہمارا حسن ظن درست ثابت ہوا ہے نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات پر بھی یقین قائم ہو گیا ہے۔لہذا میں حضرت خلیفہ