مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 284
266 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مختلف ملکوں اور قوموں میں بذل مال کے ذریعہ اپنی تبلیغ کو تقویت پہنچائی ہے۔انجمنیں اور کی جمعیتیں مرتب کر کے زبر دست حملہ کیا ہے یہاں تک کہ ان کا معاملہ عظیم الشان ہو گیا۔اور ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقہ میں ان کے تبلیغی مرکز قائم ہو گئے جو ہر طرح سے علمی اور عملی طور پر عیسائیوں کے مشنوں کے ہم پلہ لیکن تاثیر و کامیابی کی رو سے ان میں اور مسیحیوں میں کچھ نسبت نہیں، کیونکہ قادیانی اسلامی حقائق اور حکمتوں کی وجہ سے عیسائیوں سے بدرجہا زیادہ کامیاب ہیں۔۔۔۔پھر لکھا : "ولا ينقضى عجبى من هؤلاء الرجال الذين بلغوا في علو الهمم والعلوم الكونية مبلغا مالم تبلغه حتى الآن أية فرقة إسلامية كيف انخدعوا بما اخترعه غلام أحمد القادياني من الحيل والمخارق۔“ یعنی میرے تعجب کی کوئی انتہاء نہیں رہتی جبکہ میں ان لوگوں ( جماعت احمدیہ کے افراد ) کو جو علو ہمت اور علوم جدید میں اس درجہ ترقی کر گئے ہیں کہ آج تک کوئی اسلامی فرقہ وہاں تک نہیں پہنچا دیکھتا ہوں ، کہ یہ لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کے ایجاد کردہ حیلہ وفریب سے کس طرح دھو کہ کھا گئے ہیں۔لکھا ہے: ” والذي يرى أعمالهم المدهشة ويقدر الأمور حق قدرها لا يملك نفسه من الدهشة والإعجاب بجهاد هذه الفرقة القليلة التي عملت ما لم تستطعه مئات الملالين من المسلمين وقد جعلوا جهادهم هذا ونجاحهم أكبر معجزة تدل على صدق ما يز عمود ون 66 جو شخص معاملہ فہم ہو اور ان لوگوں کے حیرت انگیز کا ناموں کو دیکھے وہ یقینا اس چھوٹی سی جماعت کے جہاد کو دیکھ کر حیران اور انگشت بدنداں رہ جائے گا۔اس جماعت نے وہ کام کیا ہے جس کو کروڑوں مسلمان نہ کر سکے۔ان لوگوں نے اپنے جہاد اور کامیابی کو اپنے دعوی کی صداقت پر سب سے بڑا معجزہ قرار دیا ہے۔