مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 283
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 265 عربی پریس میں جماعت احمدیہ کی خدمات کی بازگشت حضرت مولانا ابو العطاء صاحب کی بلاد عربیہ میں تبلیغی مساعی کے آخر پر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس عرصہ کے عربی اخبارات میں جماعت کی تبلیغ اسلام کی کوششوں کا جماعت احمدیہ کی حیرت انگیز کامیابی اور قابل تقلید اسلامی خدمات کا جو کھلا کھلا اقرار کیا گیا اس کا کچھ ذکر کیا جاتا ہے۔چنانچہ قاہرہ کے اخبار (الفتح) 20 / جمادی الآخر 1351ھ مطابق 22 اکتوبر 1932 ء نے جماعت احمدیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: نظرت فإذا حركتهم امر مدهش فإنهم رفعوا أصواتهم وأجروا أقلامهم باللغات المختلفة وأيدوا دعوتهم ببذل المال في المشرقين والمغربين فى مختلف الأقطار والشعوب ونظموا جمعياتهم وصدقوا الحملة حتى استفحل امرهم وصارت لهم مراكز دعاية في آسيا وأوروبا وأمريكا وأفريقيا تساوى علمًا وعملاً جمعيات النصارى وأما في التأثير والنجاح فلا مناسبة بينهم وبين النصارى فالقاديانيون أعظم نجاحا لما حقائق الإسلام وحكمه “ معهم من میں نے دیکھا ہے کہ قادیانی تحریک ایسی حیرت انگیز چیز ہے۔قادیانیوں نے تقریری اور تحریری طور پر مختلف زبانوں میں اپنی آواز بلند کی ہے نئی اور پرانی دنیا کے مشرق و مغرب میں