مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 270 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 270

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول قاہرہ کا ایک واقعہ شیخ محمود احمد عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ : 254 عبد الحمید خورشید مولانا جلال الدین صاحب شمس کے ہاتھ پر احمدی ہوا تھا اسے تبلیغ کا بے حد شوق تھا اور اس جوش کی وجہ سے وہ اپنے حلقہ احباب میں سخت معتوب ہو گیا تھا۔اکثر لوگ اس کے دشمن ہو گئے تھے اور اس کو نقصان پہنچانے کی فکر میں لگے رہتے تھے۔ایک دفعہ مولا نا ابو العطاء کے زمانہ قیام میں وہ جب کہ ایک نمبر ”البشری کا تقسیم کر رہا تھا تو اس کے خلاف بیحد جوش پھیل گیا۔البشریٰ کا یہ نمبر علمائے ازھر کے جواب میں شائع کیا گیا تھا۔علمائے ازھر نے اپنے رسالہ انوار الاسلام میں ایک لمبا چوڑا مضمون احمدیت کے خلاف شائع کیا تھا۔اس مضمون کو مصر میں ہی نہیں بلکہ تمام عالم اسلامی میں بڑی اہمیت دی گئی۔فلسطین ، شام ، عراق، عدن ، کویت، سنگاپور اور مراکش کے اخباروں میں میں نے خود اسے چھپا دیکھا تھا۔البشری میں مولانا ابو العطاء نے اس رسالہ کا جواب لکھا۔اس جواب کی اشاعت نہایت ضروری تھی اور ضرورت تھی کہ علماء کے گڑھ یعنی ازھر اور اس کے گرد و پیش میں اسے بکثرت تقسیم کیا جائے۔تمام احمدیوں نے اپنے آپ کو پیش کیا۔عبد الحمید آفندی خورشید نے اسے شارع ازھر میں تقسیم کرنا شروع کیا۔ایک قہوہ خانہ میں ازھری طالبعلم جمع تھے انہوں نے عبد الحمید کو گھیر لیا۔پہلے تو اس سے بحث مباحثہ کرتے رہے، پھر لڑائی کی صورت بنا لی اور انہوں نے ارادہ کیا کہ اسے مار ڈالیں۔مگر گشت پر گزرنے والے سپاہی نے اس کی جان بچائی۔عبد الحمید جب ان بھیڑیوں میں سے نکل کر چل پڑا تو بعض شریر بھی اس کے پیچھے چل پڑے مگر عبد الحمید ایک گلی میں گھس گیا اور گھوم کر اپنے ایک واقف کار کے مکان میں داخل ہو گیا۔جہاں ساری رات اس کے نکلنے کا انتظار کیا گیا اور فجر کی نماز کے وقت وہ دشمن اس جگہ کو چھوڑ کر چلے گئے۔مدرسہ احمدیہ جدید خطوط پر شیخ محمود احمد عرفانی صاحب فرماتے ہیں: ایک مفید اور عظیم الشان کام کی داغ بیل مولانا ابو العطاء کے ہاتھوں ڈالی گئی اور وہ