مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 213 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 213

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول ہم نے کہا: کیا وہ خدا ہے۔اس نے کہا: ہر گز نہیں۔وہ صرف ایک انسان ہے۔ہم نے کہا: پھر آپ کس طرح کہتے ہیں کہ وہ اسیح ہے؟ 201 اس نے کہا: وہ اسیح المنتظر ہے۔اور وہ وہی ہے جسے لوگ مہدی موعود کہتے ہیں۔اور جو آخر زمانہ میں ظاہر ہو کر دین کی اصلاح کرے گا۔عدل پھیلائے گا اور لوگوں کو ان کے صحیح راستے پر واپس لائے گا۔یہ عجیب و غریب خبر سن کر میں حیران ہوا اور میں نے آگاہی حاصل کرنے کے لئے مزید رغبت کا اظہار کیا۔اور اس کے لئے ہم نے ایک دوسرے سے دوبارہ ملنے کا وعدہ کیا۔دوسرے دن جب ہم ایک ہوٹل میں جمع ہوئے تو وہ پنجابی نوجوان مرزا احمد امسیح کی ولادت کے متعلق حیران کن باتیں کرنے لگا کہ کس طرح اس نے نبوت کا دعویٰ کیا اور کس طرح لوگ اس کے گرد جمع ہو گئے۔اور کس طرح اس نے فرقہ احمدیہ کی تنظیم کی۔اس نوجوان نے مجھے سلسلہ احمدیہ کی کتب دکھا ئیں اور اس کے بعض اصول بیان کئے۔شام کے وقت معبد الأزبكيه میں ہم حاضر ہوئے تو دیکھا کہ وہی پنجابی عیسائیت کے رڈ میں لیکچر دے رہا ہے۔اور ایک جوش مارنے والے سیلاب کی طرح کتب مقدسہ ( عہد جدید وعتیق) کی آیات بغیر کسی رکاوٹ اور زبان کی لکنت کے پڑھ رہا ہے۔اور انہیں ایک دوسری سے ربط دے کر اپنی تائید میں پیش کر رہا ہے۔اس نے بہت طویل لیکچر دیا اور بعض آیات قرآن مجید اپنی تائید میں لا کر ان کی ایسی اعلی تفسیر کی جو میں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے نہیں سنی۔گو وہ تمام باتیں جو اس نے بیان کیں میرے لئے عجائبات سے تھیں مگر ان سب سے عجیب بات یہ تھی جو اس نے بیان کی کہ اگر انہیں (احمدیوں کو ) کوئی لیکچر دینے کے لئے مدعو کرے تو وہ اس کے لئے اُجرت نہیں مانگتے۔وہ باوجود مخالف اسباب کے وحدت اسلامیہ کی محافظت کرتے ہیں۔جہاں تک ممکن ہو عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتے۔وہ عورتوں کو باہر مجالس میں نہیں جانے دیتے۔وہ نبوت (غیر تشریعی ) کو ہمیشہ جاری مانتے ہیں اور یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ ان کی تبلیغ ساری دنیا میں پھیل جائے گی۔میں نے پوچھا: کس قسم کے ممالک میں آپ تبلیغ کرتے ہیں؟ اس نے کہا: تمام دنیا کے ممالک میں۔