مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 212
200 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مہذب، کریم الاخلاق ، شریف ،مزاج ، نیک طبیعت ، خندہ رو، اور متواضع انسان ہے۔پھر کیوں اس نے امریکن خاتون سے مصافحہ کرنے سے انکار کیا؟ جب ہم نے بصورت استفہام یہ سوال اس کے سامنے پیش کیا تو اس نے جواب دیتے ہوئے کہا: میرے مذہب میں جائز نہیں کہ میں کسی عورت سے مصافحہ کروں۔اس کے جواب نے ہمیں اور زیادہ تعجب میں ڈالا۔ہم نے اس سے دریافت کیا کہ: آپ کا کیا مذہب ہے؟ اس نے کہا: میں احمدی ہوں۔ہم نے پوچھا: کیا آپ مسلمان نہیں؟ اس نے کہا : ہاں الحمد للہ۔( یعنی ہاں الحمد للہ میں مسلمان ہوں ) ہم نے کہا کہ مسلمان تو عورتوں سے مصافحہ کرتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔اس نے جواب دیا: میں بھی ان کا احترام کرتا ہوں لیکن ان سے مصافحہ کرنا میرے مذہب میں جائز نہیں۔ہم نے پھر کہا: آپ کس مذہب کے آدمی ہیں؟ اس نے کہا: میں احمدی ہوں۔میں نے اس کے جواب سے یقین کر لیا کہ وہ سر آغا خان کا مرید اسماعیلی فرقہ سے ہے۔اس لئے میں نے پوچھا کہ آپ اسماعیلی ہیں؟ اس نے مسکراتے ہوئے کہا: ہرگز نہیں۔میں تو مسلمان ہوں۔میں نے کہا پھر کیوں کہتے ہیں : میں احمدی ہوں۔اس نے کہا: میں فرقہ احمدیہ سے ہوں۔ہم نے کہا: فرقمر احمد یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: احمد ایچ کے تابعین۔ہمیں اس لفظ (احمد السیح) نے زیادہ حیرانی میں ڈالا۔اور ہم اسے سن کر بہت ہے کہ ایک شخص احمد اور مسیح دونوں لفظوں کا مصداق کس طرح ہو سکتا ہے۔ہم نے پوچھا: کیا احمد اصیح کوئی تاریخی انسان ہے؟ اس نے کہا: ہاں وہ تاریخی انسان ہے۔ہم نے کہا : وہ کہاں پیدا ہوا اور کب؟ اس نے کہا: وہ پنجاب میں 1836ء میں پیدا ہوا۔