مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 192 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 192

180 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول طرف سے ان پر قاتلانہ حملہ کی تجویز ہو رہی ہے۔ان دونوں باتوں کے لئے احباب دعا کریں۔ایک یہ کہ خدا تعالیٰ مولوی جلال الدین صاحب کو شفا دے اور آئندہ محفوظ رکھے۔دوسرے مولوی رحمت علی صاحب سے جو مباحثہ ہونے والا ہے اس میں خدا غلبہ عطا کرے۔“ اس کے بعد حضور مسجد کی محراب میں قبلہ رو ہو کر بیٹھ گئے اور تمام مجمع قبلہ رو ہو گیا اور دعا کی گئی جو پندرہ منٹ تک جاری رہی۔(ماخوذ از الفضل 3 جنوری 1928ء صفحہ 5-6 بحوالہ خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کے حالات زندگی جلد اوّل صفحہ 177-178 ) چنانچہ مولانا شمس صاحب کی یہ معجزانہ شفاء حضرت امام جماعت احمد یہ اور افراد جماعت کی دعاؤں کا نتیجہ تھی۔عربی اخبارات میں اس واقعہ کا ذکر مولا نائٹس صاحب پر قاتلانہ حملہ کی خبریں عربی اخبارات میں شائع ہوئیں اور انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کی اور آرٹیکل چھاپے۔چند ایک کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے۔اخبار الف باء نے حادثہ کے دوسرے دن المبشر الإسلامی“ کے عنوان کے تحت لکھا: پولیس کی طرف سے ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ السید جلال الدین شمس ابن امام الدین احمدی جبکہ مغرب کے بعد اپنے گھر جارہے تھے تو بعض اشخاص نے انہیں خنجر سے خطر ناک طور پر زخمی کر دیا۔دو شخصوں کو اس جرم میں پکڑا گیا ہے اور تحقیق کرنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ اشخاص بعض علماء کی طرف سے اس کام کے لئے بھیجے گئے تھے۔اس خبر کو بیروت کے اخبارات البلاغ اور المشرق نے بھی نقل کیا ہے۔اخبار الصفاء کے دمشقی مراسل نے یہ لکھا ہے کہ: یہی بات ارج معلوم ہوتی ہے کہ وہ مشائخ کی طرف سے خصوصاً شیخ ہاشم الخطیب کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔اخبار الرأى العام نے لکھا: ہم اپنی رائے اس بارہ میں محفوظ رکھتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس وقت تک جو کچھ معلوم ہوا