مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 124
00000 مصالح العرب۔العرب۔۔۔۔۔۔جلد اوّل 118 روپوں کی ایک تحصیلی آپ کو پکڑا دی۔چنانچہ آپ نے اپنے رشتہ دار سے کہا کہ ان لوگوں کی حالت بہت قابل رحم ہے آپ ان کو بھی ٹکٹ لا دیں۔وہ اس وقت کسی بات پر چڑے ہوئے تھے کہنے لگے : کیا میں کوئی ایجنٹ ہوں کہ ٹکٹ لاتا پھروں۔مگر آپ نے دوبارہ کہا کہ یہ رحم کا معاملہ ہے آپ ضرور کوشش کریں۔اور اگر ان کے لئے نہیں تو کم از کم میری خاطر ہی ٹکٹ لا دیں۔وہ واپس گئے اور تھوڑی ہی دیر میں غالبا سترہ ٹکٹ لے کر واپس آئے۔آپ نے وہ ٹکٹ اور باقی رو پے کھڑکی میں سے اس شخص کو پکڑا دیئے۔شاید دوسرے ہی دن جب آپ اپنے نانا جان کے ساتھ (منصورہ نامی ) جہاز پر سوار ہونے کے لئے گئے ، اور جبکہ جہاز چلنے ہی والا تھا وہ نوجوان جہاز کے دروازہ پر ہی آپ کو ملا اور کہنے لگا: آپ نے اتنی دیر لگا دی جہاز تو چلنے والا ہے۔چنانچہ انہوں نے خود ہی مزدوروں پر زور دے کر جلد جلد آپ کا اسباب جہاز میں رکھوایا اور پھر بڑی ممنونیت کا اظہار کیا کہ آپ نے بڑا احسان کیا جو ہمیں ٹکٹ لے کر دیئے ورنہ ہمارا اس جہاز پر سوار ہونا بالکل ناممکن تھا۔آپ نے اس کا نام پوچھا تو معلوم ہوا کہ یہ وہی (خالد) ہے جو مکہ میں بحث مباحثہ کرا کے آپ کو مار دینے کی سازش میں شریک تھا۔یہ 25 / دسمبر کا واقعہ ہے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 8 صفحه 452 تا 454 )