مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 96 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 96

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول ایک اعتراف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہجرت میخ کا عظیم انکشاف جب عرب ممالک میں پہنچا تو مدیر المنار شیخ رشید رضا نے لکھا: ففراره إلى الهند وموته فى ذلك البلد ليس ببعيد عقلا ونقلا“ 92 یعنی حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا ہندوستان کی طرف ہجرت کرنا اور اس ملک میں جا کر وفات پانا عقلی ونقلی اعتبار سے بعید از قیاس نہیں ہے۔( تفسیر المنارجلد ۶ ص۳۶) شیخ رشید رضا کے اس قول کی وجہ سے ہمارے مخلص عرب احمدی مکرم ہانی طاہر صاحب کے دل میں احمدیت کی صداقت جاگزیں ہوگئی اور بالآخر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے آئے۔انکے اس سفر کا تفصیلی حال 90ء کی دہائی کے بعض صلحاء العرب و ابدال الشام کے ذکر میں کیا جائے گا۔اسی طرح ایک اور نامور عالم اور ادیب محمود عباس عقاد اپنی کتاب ”حیاة السیح وشوف العصر الحدیث میں قبر مسیح کے متعلق حضور کے انکشاف کا ذکر کر کے لکھتے ہیں کہ اسے کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 530) 92