مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 95 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 95

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اخبار السیاسیة میں مکرم منیر اکھنی صاحب کا شیخ رشید رضا کے ساتھ یہ مناظرہ چلتا رہا۔بالآ خر 5 اکتوبر 1933ء کو شیخ رشید رضا نے اس اخبار کو ایک نوٹ ارسال کیا جس میں لکھا کہ اس طرح کی مباحث اخباروں میں نشر کرنے کو اسلام جائز قرار نہیں دیتا۔پھر اخبار السیاسیة کو ملامت کی کہ چونکہ یہ ایک اسلامی اخبار ہے اس لئے اسلام اس کو ایسے آرٹیکلز چھاپنے کی اجازت نہیں دیتا جن کا مقصد اسلام پر کاری ضرب لگانا ہو۔وغیرہ وغیرہ۔کواس آخر میں انہوں نے راہِ فرار اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ خط اخبار السیاسیة لئے لکھ رہا ہوں تا ان کو بتاؤں کہ میں ان قادیانی عیسائیوں (ان کی مراد احمدی ہیں) کی باتوں کارڈ نہیں لکھوں گا کیونکہ مجھے علم ہے کہ میرا جواب انہیں ان کی گمراہی سے نہیں موڑ سکے گا بلکہ اس اخبار کے بعض جاہل قارئین کو نقصان پہنچائے گا اس لئے کاش کہ اسلامی اخبارات ان کے متعلق کچھ نہ چھا ہیں۔اس پر اخبار السیاسی' کے مدیر نے لکھا کہ ہمارے اخبار کے جس کارنر میں منیر الحصنی صاحب کا مضمون چھپا ہے اس کا نام ہے آراء 7 ، یعنی آزاد آراء۔اور ان کا مدیر یا اخبار کے ساتھ اتفاق ضروری نہیں۔لیکن اس کے ساتھ یہ بھی وضاحت کر دیں کہ اسلام تو احسن طریق پر مجادلہ کی دعوت دیتا ہے ، اور ایسا دین ہے جو دلیل کے ساتھ بات کرنے کو پسند کرتا ہے۔ایسا دین نہیں ہے کہ جو اپنے اتباع کو حکم دے کہ اسلام مخالف بات سننے سے پہلے اپنے (ماخوذ از البشری نومبر دسمبر 1937 ءصفحہ 29 تا43) 91 کان بند کرلو۔وغیرہ۔حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس لکھتے ہیں کہ جب میں حیفا میں تھا اس وقت شیخ رشید رضا نے اپنے رسالہ المنار میں یہ ذکر کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سيهزم فلا یری “ میں اس کی موت کی پیشگوئی کی تھی جو غلط نکلی۔اس پر میں نے ان کو تفصیلی جواب دیا تھا کہ اس میں کوئی موت کی پیش گوئی نہ تھی بلکہ یہ پیشگوئی تھی کہ ایڈیٹر المنار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب الہدی“ جیسی فصیح و بلیغ کتاب لکھنے کی توفیق نہیں پائے گا۔اور باوجود اس کے کہ ایڈیٹر المنار اس پیشگوئی کے بعد میں سال سے زائد عرصہ تک زندہ رہا لیکن اسے یہ توفیق نہ ملی کہ اس کتاب کے جواب میں کوئی کتاب لکھتا۔اور اللہ تعالیٰ کی پیشگوئی کمال آب و تاب سے پوری ہوئی۔(روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 12