مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 81 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 81

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اس کے بعد آپ نے اس تحقیق پر مشتمل اپنی کتاب ” من الرحمن ، لکھی اور یہ چیلنج دیا کہ اگر کوئی شخص دوسری کسی زبان کے یہ کمالات ثابت کر دے تو پانچ ہزار روپیہ کا انعام پائے گا۔اس تحقیق سے کہ عربی اتم الالسنہ ہے آپ نے اسلام کی عالمگیر فتح کی بنیاد رکھ دی۔کیونکہ عربی زبان کے امّم الألسنہ اور الہامی زبان ثابت ہونے سے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ تمام کتابوں میں سے جو مختلف زبانوں میں مخصوص قوموں کی اصلاح کے لئے انبیاء علیہم السلام پر نازل ہوئیں ، سب سے اعلی اور ارفع ، اتم اور اکمل اور خاتم الکتب اور ام الکتب قرآن مجید ہے اور رسولوں میں سے خاتم النبیین اور خاتم الرسل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن پر یہ عظیم کتاب نازل ہوئی۔عربی زبان سیکھنے کی نصیحت (روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 6-7 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے 21 راپریل 1899ء یوم عید اضحی کو فرمایا: میں یہ بھی اپنی جماعت کو نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ وہ عربی سیکھیں کیونکہ عربی کی تعلیم کے بڑوں قرآن کریم کا مزا نہیں آتا۔پس ترجمہ پڑھنے کے لئے ضروری اور مناسب ہے کہ تھوڑا تھوڑا عربی زبان کو سیکھنے کی کوشش کریں۔آج کل تو آسان آسان طریق عربی پڑھنے کے نکل آئے ہیں۔قرآن شریف کا پڑھنا جبکہ ہر مسلمان کا فرض ہے تو کیا اس کے معنے یہ ہیں کہ عربی زبان سیکھنے کی کوشش نہ کی جاوے، اور ساری عمر انگریزی اور دوسری زبانوں کے حاصل کرنے میں کھودی جاوے؟“۔عربی کی اشاعت و ترویج کے لئے عملی مہم 77 ( ملفوظات جلد اول صفحه 297) اس بارہ میں قبل ازیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے عربی کی اشاعت و ترویج کے لئے ایک عملی مہم بھی شروع کی۔یعنی اپنی جماعت کے دوستوں کو تحریک فرمائی کہ وہ عربی زبان سیکھیں اور اسے اپنی روز مرہ کی گفتگو میں اظہار خیال کا ذریعہ بنائیں۔آپ کے نزدیک کسی زبان کے سیکھنے کی صورت یہ نہیں تھی کہ پہلے صرف و نحو پڑھی جائے ، بلکہ بہتر طریقہ یہ تھا