مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 80 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 80

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 76 عربی زبان تمام زبانوں کی ماں ہے احمدیت کی تاریخ کے مضمون میں جہاں یہ ذکر ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عربی زبان کی چالیس ہزار لغات کا علم عطا فرمایا وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عربی زبان کے بارہ میں عظیم انکشاف کا ذکر بھی از بس ضروری ہے جس کا اعلان حضور نے 1895ء میں فرمایا۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: علماء اسلام کو غفلت میں سوئے ہوئے اور ان کی ہمدردی دین اور اس کی خدمت سے عدم تو جہی اور دنیا طلبی اور مخالفین کی دین اسلام کے مٹانے کے لئے مساعی اور ان کے حملوں کو دیکھ کر میرا دل بیقرار ہوا اور قریب تھا کہ جان نکل جاتی۔تب میں نے اللہ تعالی اسے نہایت عاجزی اور تضرع سے دعا کی کہ وہ میری نصرت فرمائے۔اللہ تعالی نے میری دعا کو قبول فرمایا۔سو ایک دن جبکہ میں نہایت بیقراری کی حالت میں قرآن مجید کی آیات نہایت تدبر اور فکر اور غور سے پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے معرفت کی راہ دکھاوے اور ظالموں پر میری حجت پوری کرے تو قرآن شریف کی ایک آیت میری آنکھوں کے سامنے چمکی اور غور کے بعد میں نے اسے علوم کا خزانہ اور اسرار کا دفینہ پایا۔میں خوش ہوا اور الحمد للہ کہا اور اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کیا۔اور وہ آیت یہ تھی۔وَكَذلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِتُنْذِرَامُ القُرى وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنْذِرَ يَوْمَ الْحَمْعِ لَا رَيْبَ فِيْهِ - فَرِيْقٌ فِى الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ (الشورى: 8) اس آیت کے متعلق مجھ پر کھولا گیا کہ یہ آیت عربی زبان کے فضائل پر دلالت کرتی ہے اور اشارہ کرتی ہے کہ عربی زبان تمام زبانوں کی اور قرآن مجید تمام پہلی کتابوں کی ماں ہے اور یہ کہ مکہ مکرمہ اُمُّ الأرضين ملخص از من الرحمن جلد 9 صفحه 180 تا 184)