مردانِ خدا

by Other Authors

Page 70 of 97

مردانِ خدا — Page 70

مردان خدا حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگلپوری حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگلپوری نام: حضرت مولوی حسن علی صاحب ولدیت: محمد علی صاحب ولادت : ۲۲/اکتوبر۱۸۵۲ء بمقام بھاگلپور بیعت : ۱۱ جنوری ۱۸۹۴ء کتب: قوت فیصلہ تحریک سیر نبوی تائید حق، معراج المومنین، نقش طاؤس وفات فروری ۱۸۹۶ء بعمر تقنتالیس سال چھ ماہ اہم امور آپ کا نام ۳۱۳ رفقاء میں شامل ہے۔آپ عربی، فارسی، اردو ہندی اور بنگلہ زبانوں کے ماہر تھے۔مذہبی رحجان کی وجہ سے ایف اے سے تعلیم ترک کر دی۔پٹنہ میں سکول کے ہیڈ ماسٹر رہے۔کچھ عرصہ بہار بندھو وغیرہ اخبارات کے ایڈیٹر رہے۔آپ ایک شعلہ بیان مقرر تھے۔مسلمانوں کا حد درجہ احساس کرنے والے تھے۔اسی جذبہ کی وجہ سے آپ نے اللہ تعالیٰ کی رہنمائی میں ہیڈ ماسٹری وغیرہ دنیوی مشاغل کو ترک کر کے مسلمانوں کی خدمت کو اپنا لیا۔آپ کو اللہ کی طرف سے ” خادم المسلمین“ کا خطاب ملا۔قوم نے آپ کو شمس الواعظین کا لقب دیا۔سینکڑوں غیر مسلم آپ کے ذریعہ تائب ہوئے۔آپ نے متعد د مدارس اور یتیم خانے قائم کئے۔آپ کے لیکچرز سے متاثر ہو کر بھاگلپور کے نوجوان طلبہ کالج نے ایک انجمن بنام تہذیب الاسلام“ بنائی اور اس کا مقصد نوجوان نسل کو دینی علوم سے واقف کروانا تھا۔معروف انجمن حمایت اسلام لاہور کی بناء میں بھی آپ کا ہی ہاتھ تھا۔آپ نے بھا گلپور کی فاحشہ عورتوں کے خاندان کی اصلاح کر کے ان سے تو بہ کروائی۔آپ نے ایک رسالہ