مردانِ خدا

by Other Authors

Page 71 of 97

مردانِ خدا — Page 71

مردان خدا حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگلپوری ماہواری ” نورا سلام “ جاری کیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے انگریزی ممالک میں دعوت الی اللہ کے کام کیلئے آپ کا نام تجویز فرمایا آپ نے فرمایا کہ:۔وہ اہل ہمت میں سے ہے اور اس امر کے لائق ہیں مزید برآں وہ تقی زکی اور اشاعت ( دین حق ) کیلئے جری ہیں“۔( نور الحق۔حصہ دوم صفحه۶۲ روحانی خزائن جلد نمبر ۸ صفحه ۲۴۸) راہ مولا میں نوکری قربان کر دی حضرت مولوی حسن علی صاحب کی شادی ۱۸۷۴ء میں ہوئی۔اس کے بعد کسب معاش کے سلسلہ میں آپ پٹنہ چلے گئے اور ایک سکول میں ہیڈ ماسٹری کے عہدہ پر کام کرنے لگے۔مگر آپ اس زندگی سے مطمئن نہ تھے۔اگر چہ دنیوی لحاظ سے یہ اچھی نوکری تھی مگر اللہ تعالی آپ سے کچھ اور کام لینا چاہتا تھا۔اور آپ کو اس میدان میں اور قربانیاں کرنا تھیں۔آپ فرماتے ہیں۔فروری ۱۸۸۶ ء کو مغرب کے وقت یکا یک اللہ جلشانہ نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ اب تو اسکول کی ملازمت سے دست بردار ہو جا اور باقی عمر واعظ اسلام کی حیثیت میں بسر کر۔پس میں نے اس ہدایت ربانی کے بموجب ہیڈ ماسٹری سے استعفاء پیش کر دیا۔اسکول کمیٹی کے سیکرٹری میرے شاگرد دوست تھے مجھ کو بہت سمجھاتے رہے۔پٹنہ کے کئی شفیق دوست نہایت محبت سے مجھ کو ہدایت کرتے رہے کہ لگی نوکری کو چھوڑنا نہیں چاہے جو لگی روزی کو لات مارتا ہے وہ غضب الہی میں گرفتار ہوتا ہے لیکن میں ان پیارے دوستوں کو کیا کہتا۔حالت یہ تھی کہ خدا ہی کی ہدایت سے خدا کے واسطے نوکری کو چھوڑتا تھا تو میں کیونکر دل میں یہ شک لاتا کہ اللہ میرے رزق کو بند کر دے گا“۔(رساله تائید حق : صفحه: ۴۳: رفقاء احمد : جلد : ۱۴: صفحه ۱۱)