مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 165 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 165

(۱۲۵) مقام خاتم السنة خاتم بالتاء کا اثر مختوم علیہ پر اس طرح ہوا ہے جس طرح بالذات کا اثر بالعرض پر 66 ان معنوں کو خاتمیت مرتبی قرار دیا گیا ہے۔پس خُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ کے الفاظ میں خاتمیت مرتبی اور زمانی دونوں مراد ہیں۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شارع نبی تھے۔اس لئے آپ کی خاتمیت زمانی بھی شارع نبی کی حیثیت میں ہے۔اسی لئے آپ کے بعد مسیح موعود کا امتی نبی کی حیثیت میں آنا مقد رہوا۔خاتمیت مرتب سے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء سے افضل قرار پاتے ہیں۔اور چونکہ تمام انبیاء سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا افضل ہونا بیان کرنا اس حدیث میں مقصود ہے لہذا خاتمیت مرتبی کے معنوں کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔اسی لئے حضرت۔مولوی محمد قاسم صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:۔دو عوام کے خیال میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانہ کے بعد اور آپ سب میں آخری نبی ہیں مگر اہل فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم و تأخر زمانی میں بالذات کوئی فضیلت نہیں۔پھر مقام مدح میں وَلَكِنْ رَسُوْلُ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّيْنِ فرمانا کیونکر صحیح ہوسکتا ہے۔“ نیز تحریر فرماتے ہیں:۔وو ( تحذیر الناس صفحه ۳ ) تاخیر زمانی افضلیت کے لئے موضوع نہیں۔افضلیت کو مستلزم نہیں۔افضلیت کو اس سے بالذات کچھ علاقہ نہیں۔( مناظرہ عجیبہ صفحہ ۴۹)