مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 164 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 164

(MC) مقام خاتم النی ترجمہ: مجھے تمام انبیاء پر چھ باتوں میں فضیلت دی گئی۔مجھے جوامع الکلم عطا ہوئے۔میری مدد مجھے رُعب عطا کر کے کی گئی۔مالِ غنیمت میری شریعت میں حلال کیا گیا۔میرے لئے ساری زمین مسجد اور سامانِ تیم بنائی گئی۔میں تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا۔اور تمام سابقہ انبیاء نے الجواب میرے ذریعہ تصدیق پائی اور ظہور میں آئے۔اس کے متعلق مولوی خالد محمود صاحب لکھتے ہیں:۔اگر خُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ کا یہ معنی کیا جائے کہ مجھ پر شریعت جدیدہ لانے والے نبیوں کا سلسلہ ختم ہو گیا تو حدیث کے پہلے حصہ کے ساتھ یہ کلام بالکل بے معنی ہو جائے گا نہ کوئی ربط رہے گا نہ کوئی مناسبت“ خُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ کے لازم المعنی بیشک یہ بھی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شریعت جدیدہ لانے والے نبیوں میں سے آخری ہیں۔مگر جیسا کہ مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی نے بیان فرمایا ہے اس کے اصل معنی یہ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موصوف بوصف نبوت بالذات ہیں اور سوا آپ کے اور نبی موصوف به وصف نبوت بالعرض۔اوروں کی نبوت آپ کا فیض ہے مگر آپ کی نبوت کسی اور کا فیض نہیں اس طرح آپ پر سلسلہ نبوت مختم ہو جاتا ہے۔غرض جیسے آپ نبی اللہ ہیں ویسے ہی ”نبی الانبیاء بھی۔( تحذیر الناس صفحہ ۴۳) اور خاتم النبیین کی تشریح میں فرماتے ہیں:۔