مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 148 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 148

مالی قربانی 148 ایک تعارف محاسب (اکاؤنٹینٹ) وہ تمام وصولیوں کا حساب کتاب مکمل رکھے گا ( چندہ جات و دیگر آمد ) ( قاعدہ نمبر 378) قاعدہ نمبر (379) اُسے تمام اخراجات کے خرچ کا با قاعدہ حساب رکھنا ہوگا۔وہ رسید بکس اپنی تحویل میں رکھنے کا ذمہ دار ہو گا اور حسب مطالبہ جماعتوں کو مہیا کرنے اور استعمال کے بعد واپس حاصل کرنے کا بھی ذمہ دار ہوگا۔نوٹ :۔سیکرٹری مال کو محاسب اور امین کے کام سپرد کرنے کے رواج کو ختم کیا جانا چاہیے۔اگر کارکنان کی کمی ہو تو سیکرٹری مال کے علاوہ کسی دوسرے عہدیدار کو محاسب اور امین کی ذمہ داری سونپی جانی چاہیئے۔امین ( خزانچی) ( قاعدہ نمبر 380) (امین) تمام وصول شدہ رقوم کی باقاعدہ رسید جاری کرے گا۔( قاعدہ نمبر 381) وہ وصول کردہ تمام رقم فوری طور پر بنک میں جمع کروائے گا۔( قاعدہ نمبر 382) اسے جماعت کے تمام بنک اکاؤنٹس کا حساب رکھنا ہوگا۔وہ نقد رقم کی حفاظت کا ذمہ دار ہوگا۔وہ محاسب / سیکرٹری مال کے تحریری مطالبہ پر ادا ئیگی کرنے کا انتظام کرے گا۔( قاعدہ نمبر 383) ( قاعدہ نمبر 384) ( قاعدہ نمبر 385) چونکہ عام طور پر جماعت کے فنڈز بنکوں میں رکھنے ہوں گے اور بنک اکاونٹس مجاز عہد یدار ہی آپر میٹ کر سکتے ہیں۔اس لئے امین کے پاس صرف ایک محد و در قم ہی رہنی چاہئے۔( قاعدہ نمبر 386) ضروری نہیں کہ ہر جماعت میں ایک امین مقرر کیا جائے۔امیر مجلس عاملہ کے مشورہ سے فیصلہ کرے گا کہ امین کی ضرورت ہے یا نہیں۔( قاعدہ نمبر 387)