مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 147 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 147

مالی قربانی 147 ایک تعارف ہر ماہ کی مکمل وصولی کی رپورٹ معہ کل وعدہ جات۔( قاعدہ نمبر 361) وہ اس ( وقف جدید ) کے متعلق حضرت خلیفہ اُسیح کے ارشادات اور مرکز کی ہدایات کو احباب جماعت تک پہنچانے کا اہتمام کرے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری وقف جدید ( برائے نو مبائعین ) وہ ایڈیشنل سیکرٹری وقف جدید برائے نو مبائعین کہلائے گا۔قاعدہ نمبر 362) (قاعدہ نمبر 363) ( قاعدہ نمبر 364) اس کا انتخاب بھی دوسرے عہدیداران کے ساتھ ہی ہوگا۔اس کی ذمہ داری ہوگی کہ وقف جدید کے اغراض و مقاصد سے نو مبائعین کو آگاہ رکھے گا۔( قاعدہ نمبر 365) وہ اس بات کی نگرانی کرے گا کہ نو مبائعین وقف جدید کی مالی قربانیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔سیکرٹری جائیداد ( قاعدہ نمبر 366) سیکرٹری جائیداد جماعت کی تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کی دیکھ بھال ،نگرانی اور انتظام کا ذمہ دار ہو گا (ماسوائے نقد رقم کے )۔۲۔اُسے جماعت کی ہر جائیداد کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہوگا۔( قاعدہ نمبر 367) ( قاعدہ نمبر 368) سیکرٹری جائیداد امیر ا صدر جماعت کی نگرانی میں کام کرے گا۔قاعدہ نمبر 369) وہ حسب ہدایت مجلس عاملہ ہر قسم کی پراپرٹی کی خرید و فروخت، لیز ، قرضہ پر لینے اور کرائے پر دینے وغیرہ جیسے تمام امور کا انتظام کرے گا۔( قاعدہ نمبر 370) ہر سال جولائی میں ، جماعت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد میں دوران سال ہونے والی تبدیلیوں کی مکمل رپورٹ وکیل المال ثالث کو بھجوائے گا۔نیز اس کے ساتھ جماعتی جائیداد کی مکمل لسٹ بھی بھیجے گا۔یہ رپورٹ نیشنل / مقامی ، امیر اصدر کے دستخط کے ساتھ بھیجی جائے گی۔قاعدہ نمبر (371)