ملفوظات (جلد 9) — Page 340
۳ میں خربوزہ کے برابر حصہ رکھتا ہوں۔۴ ہاتھ کام میں ہو اور دل محبوب(خدا) کےساتھ۔۹ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۳۳ دل محبوب(خدا) کےساتھ اور ہاتھ کام میں ہو۔۳۶ اگرچہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی، عشق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے۔۵۵ بارگاہ فرقان کی دلہن تب نقاب اٹھاتی ہے جب باطن کی بستی کو ہر قسم کے شور و شر سے خالی کر لیا جائے۔۷۱ سنا ہوا اور دیکھا ہو ا کب برابر ہو سکتے ہیں۔۹۵ بات جو (کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ (دوسروں کے)دل میں بیٹھ جاتی ہے۔۱۰۰ خد اکو خدا کی ہستی سے پہچانا جا سکتا ہے۔۱۱۹ قطب شیر کی مانند ہے شکار کرنا اسی کا کام ہے باقی سب اس کا بچا کھچا کھانے والے ہیں۔۱۲۰ کسی کی موت پر خوشی مت مناؤ کیونکہ اس کے بعد تیری زندگی کا عرصہ بھی زیادہ باقی نہیں رہے گا۔۱۵۹ خدا تعالیٰ کے بعد تو ہی بزرگ و برتر ہے۔حق بات ہی ہے۔