ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 95 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 95

ہوتا کیونکہ ع سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بر دل ویب اہل امریکہ کو کیا کوستا ہے اس کو اپنے دل کو کوسنا چاہیے۔اس نے ہمارے سلسلہ کی طرف پوری توجہ نہیں کی بلکہ بد گوئی کے ساتھ ہندوستان سے واپس چلا گیا تھا۔اس سے تو ہمارے نزدیک عبداللہ کوئلم بدرجہا بہتر ہے جس نے ایک جماعت مسلمانوں کی بنا لی ہے۔فاضل امروہی نے عرض کیا کہ ویب کے متعلق حضور نے ایک پیشگوئی کی تھی جبکہ وہ قادیان میں آنے کا ارادہ رکھتا تھا کہ وہ یہاں نہیں آئے گا اور واپس چلا جائے گا اور جس بات کے لیے واپس گیا تھا وہ بھی اس کو نصیب نہ ہوئی۔چنانچہ واپس جا کر نادم ہوا۔(بوقت عصر) اہل مغرب میں تبلیغ قبل نماز عصر حضرت اقدس مسجد میں تشریف لائے۔مولوی محمد علی ۱صاحب کو فرمایا کہ اہل یورپ کو کس طرح تبلیغ احمدیت کی جائے اگر اہل امریکہ و یورپ ہمارے سلسلہ کی طرف توجہ نہیں کرتے تو وہ معذور ہیں اور جب تک ہماری طرف سے ان کے آگے اپنی صداقت کے ۱ بدر سے۔’’مولوی محمد علی صاحب کو بُلا کر حضرت اقدس نے فرمایاکہ ہم چاہتے ہیںکہ یورپ امریکہ کے لوگوں پر تبلیغ کا حق ادا کرنے کے واسطے ایک کتاب انگریزی زبان میں لکھی جاوے اور یہ آپ کا کام ہے۔آجکل جو ان ملکوں میں اسلام نہیں پھیلتا اور اگر کوئی مسلمان ہوتا بھی ہے تو وہ بہت کمزوری کی حالت میں رہتا ہے۔اس کا سبب یہی ہے کہ وہ لوگ اسلام کی اصل حقیقت سے واقف نہیں ہیں اور نہ ان کے سامنے اصل حقیقت کو پیش کیا گیا ہے۔ان لوگوں کا حق ہے کہ ان کو حقیقی اسلام دکھلایا جاوے جو خدا تعالیٰ نے ہم پر ظاہر کیا ہے۔وہ امتیازی باتیں جو کہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ میں رکھی ہیں۔وہ ان پر ظاہر کرنی چاہئیں اور خدا تعالیٰ کے مکالمات اور مخاطبات کا سلسلہ ان کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور ان سب باتوں کو جمع کیا جاوے جن کے ساتھ اسلام کی عزّت اس زمانہ میں وابستہ ہے۔ان تمام دلائل کو ایک جگہ جمع کیا جاوے جو اسلام کی صداقت کے واسطے خدا تعالیٰ نے ہم کو سمجھائے ہیں۔اس طرح ایک جامع کتاب تیار ہو جاوے تو امید ہے کہ اس سے ان لوگوں کو بہت فائدہ حاصل ہو۔‘‘ (بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخہ ۲۱؍ فروری ۱۹۰۷ءصفحہ ۴)