ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 94 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 94

کہ سامنے سے چلا آتا ہے اور میرے ساتھ مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔تو میں نے بھی اس کے ساتھ مصافحہ کیا اتنے میں مجھے آواز آئی۔جو جھکے آپ سے اس سے جھک جائیے۔(بوقتِ عصر) احوالِ افغانستان حضرت اقدس مسجد میں تشریف لائے تو نو وارد افغان مولوی صاحب سے بزبانِ فارسی استفسار فرمایا کہ آپ کے ملک میں سردی کا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کی ہمارے ملک میں بہت سردی ہوتی ہے۔بالخصوص تین ماہ میں سخت سردی پڑتی ہے۔فصل برف کے نیچے دب جاتے ہیں۔حضرت نے پوچھا کہ افغانستان میں عربی کی کیا کیا کتابیں لوگ پڑھتے ہیں۔افغان مولوی صاحب نے عرض کی کہ فقہ کا زیادہ رواج ہے۔قدوری، کنز، شرح وقایہ، ہدایہ پڑھ لیتے ہیں۔زیادہ علوم سے اکثر علماء بے بہرہ ہوتے ہیں۔حدیث کے علم کا رواج افغانستان میں نہیں ہے۔سفرِ ریل میں ایک افغان مولوی مجھے ملا۔میرے پاس بخاری شریف تھی اس نے میرے پاس بخاری شریف دیکھ کر کہا۔تم وہابی ہو۔حضرت حکیم الامت نے فرمایا خود مؤلف بخاری شریف کو ان لوگوں کے بھائی بندوں نے بخارا سے جلا وطن کر دیا تھا۔بعد ازاں جماعت کھڑی ہوگئی۔ادائے نماز کے بعد حضرت اندر تشریف لے گئے۔۱ ۱۳؍فروری۱۹۰۷ء (بوقت ظہر) مسٹر ویب کا ذکر مفتی صاحب نے مسٹر ویب باشندہ امریکہ کا خط حضرت اقدس کو سنایا۔حضرت نے فرمایا۔ویب اگر دلی کوشش کرتا تو ضرور اس کا اثر لوگوں میں